روس کے ساتھ مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لیے تیار ہیں، چین
ماسکو : اشتیاق ہمدانی
چینی کمیونسٹ پارٹی کے پولٹ بیورو کے رکن، سی سی پی کی مرکزی کمیٹی کے مرکزی خارجہ امور کمیشن کے جنرل آفس کے ڈائریکٹر یانگ جیچی نے چین میں روس کے سفیر آندرے ڈینسوف کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ چین مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لیے روس کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔ چینی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ نے یانگ کے حوالے سے کہا کہ چین روس کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے. ان کا کہنا تھا کہ چین اعلیٰ سطحی تزویراتی تعاون کو مسلسل نافذ کرنے دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کے تحفظ اور بین الاقوامی نظام کی ترقی اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ہمیشہ تیار ہے. یانگ نے کہا کہ دونوں ممالک کے سربراہوں کی رہنمائی میں دوطرفہ تعلقات ہمیشہ درست راستے پر مضبوطی سے آگے بڑھے ہیں۔
چینی سفیر کا کہنا تھا کہ فریقین دونوں ممالک کے کلیدی مفادات سے وابستہ مسائل پر ایک دوسرے کی مضبوطی سے حمایت کرتے ہیں اور بین الاقوامی اور کثیر جہتی میکانزم میں قریبی تعاون کرتے ہیں۔ ڈینسوف نے بتایا کہ دونوں سربراہان مملکت کی رہنمائی میں روسی اور چینی تعلقات نے اہم نتائج حاصل کیے ہیں، اور ایک نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں۔