ہومانٹرنیشنلامریکی ریاست فلوریڈا میں طوفان،اسکول اور ایئرپورٹ بند

امریکی ریاست فلوریڈا میں طوفان،اسکول اور ایئرپورٹ بند

امریکی ریاست فلوریڈا میں طوفان،اسکول اور ایئرپورٹ بند

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکہ میں طوفان نے تباہی مچا دی اور بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔ امریکی ریاست فلوریڈا میں طوفان ’’آئن‘‘ نے معمولات زندگی مفلوج کر دیئے ہیں، یہاں تک کہ علاقے کے اسکول اور ایئرپورٹس بند کر دیئے گئے۔ حکام کے مطابق فلوریڈا میں اتنا شدید طوفان 100 سال کے دوران کبھی نہیں آیا تھا، انتظامیہ نے 20 لاکھ شہریوں کو علاقہ چھوڑنے کا حکم دیا ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے 5 ہزار نیشنل گارڈز کو الرٹ رکھنے کا حکم دے دیا گیا ہے جبکہ ایمرجنسی بھی نافذ کر دی گئی ہے۔

فلوریڈا سے قبل طوفان نے کیوبا میں تباہی مچائی جہاں طوفان سے سیکڑوں مکانات کی چھتیں اڑ گئیں۔ 200 کلومیٹر کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے نظام زندگی مفلوج کر کے رکھ دیا ہے، مواصلاتی نظام تباہ ہوگیا اور 10 لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل