ہومانٹرنیشنلیوکرین کے چار علاقے روس میں ضم

یوکرین کے چار علاقے روس میں ضم

ماسکو : اشتیاق ہمدانی

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین کے چار علاقوں کو روس میں ضم کرنے کے معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں۔

جمعے کو روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے مغرب کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ماسکو کے زیرانتظام چار علاقوں کے لوگ ’ہمیشہ کے لیے ہمارے شہری‘ بن گئے ہیں۔

لوگانسک، ڈونسک، خیرسون اور ژاپوریژیا کو روس میں شامل کرنے کے لیے ایک تقریب کریملن میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں یوکرینی علاقوں کے روسی حمایت یافتہ رہنما بھی موجود تھے.

روسی صدر کا کہنا تھا کہ ماسکو اس طرح کام کرے گا کہ ڈنباس اور دیگر آزاد علاقوں کے باشندوں کو تمام روس کی حمایت کا احساس ہو۔ روسی فیڈریشن کے صدر نے وعدہ کیا کہ روسی فیڈریشن آزاد کرائے گئے علاقوں میں سیکورٹی کو بہتر بنانے کے لیے کام کرے گی۔

صدر پوتن کے بقول روس تمام دستیاب قوتوں اور ذرائع کے ساتھ اپنی سرزمین کا دفاع کرے گا،
شہریوں کی حفاظت عوام کی آزادی پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا.
پوتن نے کہا کہ دنیا میں پھیلا ہوا روسو فوبیا نسل پرستی ہے۔

صدر پوتن نے کہا کہ امریکہ دنیا میں واحد ملک تھا جس نے دو بار جوہری ہتھیاروں کا استعمال کیا اور اس کی بدترین مثال قائم کی۔

روسی صدر نے کہا کہ ’میں کیف کی حکومت کو اور مغرب میں اس کے سرپرستوں کو کہنا چاہتا ہوں کہ لوگانسک، ڈونیسک، خیرسون اور ژاپوریژیا کے لوگ ہمیشہ کے لیے ہمارے شہری بن چکے ہیں۔‘
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین پر زور دیا کہ تمام فوجی کارروائیوں کو روک دے

’ہم کیف کی حکومت سے فوری طور پر لڑائی روکنے اور لڑائی کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ مذاکرات کی میز پر واپس آئیں۔‘ روس سوویت یونین کی بحالی کی کوشش نہیں کر رہا، اسے اس کی ضرورت نہیں ہے۔

صدر پوتن نے کہا کہ “کوئی سوویت یونین نہیں ہے، کوئی ماضی کو دوبار دہرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہاں، آج روس کو اس کی مزید ضرورت نہیں ہے، ہم اس کے لیے کوشش بھی نہیں کر رہے،”

روس میں ان چار ریجنز کی شمولیت کے اعلان کے ساتھ ہی روس بھر سے لوگ یوم فتح منانے روسی جھنڈوں کے ساتھ سڑکوں پر نکل آئے ۔ ماسکو کے ریڈاسکوائر پر لوگوں نے فتح کا جشن منایا اور ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل