ہومانٹرنیشنللندن میں جنوری سے لوڈشیڈنگ شروع ہونے کا امکان

لندن میں جنوری سے لوڈشیڈنگ شروع ہونے کا امکان

لندن میں جنوری سے لوڈشیڈنگ شروع ہونے کا امکان

پریٹوریا (انٹرنیشنل ڈیسک)
جنوبی افریقی میڈیا ویب سائٹ پر شائع ایک رپورٹ کے مطابق اگر توانائی کا بحران بدترین ہو جاتا ہے اور چیزیں برطانیہ کے قابو سے باہر ہو جاتی ہیں تو برطانیہ آئندہ برس جنوری میں چار دن کی لوڈشیڈنگ شروع کرنے کی تیاری کررہا ہے. کئی دہائیوں کی مستحکم بجلی کی فراہمی کے بعد ان حالات کی بدولت اب برطانیہ بھی “لوڈ شیڈنگ” کا سامنا کرنے جا رہا ہے. برطانیہ میں گھریلو صارفین بجلی کی طویل بندش کے خلاف بجلی فراہم کرنے والوں پر R14,000 تک کا دعویٰ کرسکتے ہیں۔ توانائی کا بحران برطانیہ کو اس دلدل میں دھکیل رہا ہے جہاں اب بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے ترقی یافتہ ملک برطانیہ میں بھی بجلی چوری میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ لیک ہونے والی دستاویزات “بدترین صورت حال” میں انکشاف کیا گیا ہے کہ برطانیہ کو جنوری 2023 میں چار دن تک کی لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، لیکن برطانوی حکومت شہریوں کو یہ یقین دلانے کی کوشش کررہی ہے کہ ایسا ممکن نہیں ہوگا.

اس طرح کے ہنگامی اقدام کے محض امکان سے ہی برطانیہ اب لوڈ شیڈنگ کے تصور پر مطالعہ کر رہا ہے، بجلی کی برطانیہ میں بھی لوڈشیڈنگ کا امکان اب ایک حقیقت بنتا جا رہا ، جس کی وجہ برطانیہ میں کئی دہائیوں کے دوران بجلی کی طلب اور رسد میں اضافہ ہے. شائع رپورٹ کے مطابق اب برطانیہ کے ماہرین نفسیات سمیت لوڈ شیڈنگ کے اثرات سے نمٹنے کے لیے جنوبی افریقہ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ جنوبی افریقہ میں کہتے ہیں بجلی کی بندش ایک ایسا ماحول بناتی ہے جس میں امید پسندی تقریباً ناممکن ہو جاتی ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل