ہومتازہ ترینروس میں ہنگامی فوجی بھرتیوں کا سلسلہ ملتوی

روس میں ہنگامی فوجی بھرتیوں کا سلسلہ ملتوی

روس میں ہنگامی فوجی بھرتیوں کا سلسلہ ملتوی

ماسکو (اشتیاق ہمدانی)
کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ فوج میں جوانوں کو بھرتی کرنے کا مسودہ ملتوی کردیا گیا ہے. انہوں نے بتایا کہ اس مسودے کو ملتوی کرنے کا فیصلہ سسٹم پر پڑنے والے ضرورت سے زائد بوجھ کو کم کرنے کی غرض سے کیا گیا ہے. روسی صدارتی ترجمان نے بتایا کہ ابھی فوجی رجسٹریشن اور اندراج کے دفاتر پر حالیہ فوجی بھرتیوں کی وجہ سے بہت زیادہ بوجھ ہے، جس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس مسودے کو ملتوی کردیا گیا ہے. ان کا کہنا تھا کہ سسٹم پر پڑنے والے اوورلوڈ کو کم کرنے کے لئے ایسا فیصلہ کیا گیا ہے. اس فیصلے کی بدولت ہنگامی اور معمول کی بھرتیوں کے بہاؤ کو الگ کرنا آسان ہوگا.

واضح رہے 30 ستمبر کو روسی فیڈریشن کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کے مین آرگنائزیشن اور موبلائزیشن ڈائریکٹوریٹ کے نمائندے ریئر ایڈمرل ولادیمیر تسملیانسکی نے کہا تھا کہ فوجی بھرتیوں کے مسودے کا یوکرین میں خصوصی آپریشن سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ریئر ایڈمرل کے مطابق تمام بھرتیوں کوان کی خصوصیت سے قطع نظر فوجی یونٹوں میں بھیجے بھیجا جائے گا اور یہ جوان روس کی سرزمین پر فوجی خدمات انجام دیں گے۔ یاد رہے اس سے قبل روسی رہنما ولادیمیر پوتن نے 21 ستمبر کو جزوی طور پر متحرک فوجیوں کی بھرتی کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صرف وہ شہری جو اس وقت ریزرو میں ہیں فوجی سروس کے تابع ہوں گے، اور سب سے بڑھ کر وہ لوگ جنہوں نے روسی مسلح افواج میں خدمات انجام دی ہیں، یا وہ افراد جن کے پاس مخصوص فوجی خصوصیات اور متعلقہ تجربہ ہے، اس ہنگامی فوجی بھرتیوں کے اہل ہوں گے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل