ہومانٹرنیشنلروسی گیس بند، یورپی طلبہ کمرہ جماعت میں کمبل اوڑھنے پرمجبور

روسی گیس بند، یورپی طلبہ کمرہ جماعت میں کمبل اوڑھنے پرمجبور

روسی گیس بند، یورپی طلبہ کمرہ جماعت میں کمبل اوڑھنے پرمجبور

پراگ (انٹرنیشنل ڈیسک)
جمہوریہ چیک میں گیس کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے اسکول اور کالجوں میں سردی کے موسم میں گرمی کے سارے سسٹم کٹ گئے ہیں. یوکرین کی وجنگ کی وجہ سے یورپ کو توانائی کے بحران کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے یورپی معاشرے میں الگ الگ طرح کی پریشانیاں ہو رہی ہے۔ روس کے ساتھ یورپی ممالک کو درپیش توانائی کے بحران کے بعد، جمہوریہ چیک میں زیر تعلیم طلباء میں کمبل تقسیم کیے گئے تاکہ وہ کلاس میں سبق کے دوران سردی محسوس نہ کریں۔ واضح رہے روس اور یوکرین کے درمیان 24 فروری کو شروع ہونے والی جنگ نے دنیا میں توانائی کا بحران پیدا کر دیا ہے۔ روس کے خلاف مغربی ممالک کی پابندیوں کے بعد روس نے بھی گیس والوز بند کرنے کا اقدام کیا۔ روس کی جانب سے ایسا قدم اٹھانے کے بعد یورپ میں ہلچل شروع ہوگئی کہ آئندہ سردیوں کے مہینے کیسے گزریں گے؟

وزارت صحت نے اسکولوں میں کلاس رومز کے درجہ حرارت کو بڑھانے اورعمارت کے باہر سے کلاس میں داخل ہونے والی ہوا کو روکنے کی تجویز پیش کی ہے، کلاس رومز کے باہر اسکول کے احاطے میں سردی کو کم کرنا ہے اور درجہ حرارت کو بڑھانا ہے۔ مثال کے طور پرجمنازیم میں یا راہداریوں میں موجودہ درجہ حرارت 18 کے بجائے 17 ڈگری سیلسیس اور شاورز میں 24 کے بجائے 21 ہو سکتا ہے۔ لیکن کلاس رومز میں درجہ حرارت 20 ڈگری سیلسیس پر رہنا چاہیے۔ ملک کی وزارت صنعت و تجارت نے بھی توانائی کے بحران کے نتیجے میں اگست میں ایک خصوصی حکم نامہ تجویز کیا تھا جس کے تحت گیس کی سپلائی میں ناکامی کی صورت میں عوامی مقامات کے درجہ حرارت کو بڑھایا جا سکے۔ تاہم حکومتی تمام اقدامات دھرے رہ گئے اور سردی نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کردیا. یہ ہی وجہ ہے کہ اب اسکول کی عمارت کے اندر کا درجہ حرارت بلخصوص کلاس رومز میں درجہ حرارت 20 ڈگری سے نیچے گر گیا اور اسکول انتظامیہ کو طلبہ میں کمبل تقسیم کرنے پڑے.

اس دوران سوشل میڈیا پر ایک فوٹیج وائرل ہوگئی جس میں سکول کے بچے کمبل پہنے کلاس روم میں بیٹھے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ وسطی یورپی ملک جمہوریہ چیک میں ہوا کا درجہ حرارت 10 ڈگری تک گرگیا. جمہوریہ چیک میں گیس بحران کی وجہ سے سردی سے بچنے کے لئے طلباء میں کمبل تقسیم کیے گئے۔ اس فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کمرہ جماعت میں بیٹھنے والے طلبہ کو کلاس میں سردی لگ رہی ہے۔ واضح رہے اکتوبر کی آمد کے ساتھ ہی جمہوریہ چیک میں رات کے وقت ہوا کا درجہ حرارت 7 ڈگری تک گرجاتا ہے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل