ہومانٹرنیشنلتہران، ماسکو، بیجنگ نئی عالمی قوت بننے جا رہے ہیں، ایرانی صدر

تہران، ماسکو، بیجنگ نئی عالمی قوت بننے جا رہے ہیں، ایرانی صدر

تہران، ماسکو، بیجنگ نئی عالمی قوت بننے جا رہے ہیں، ایرانی صدر

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک)
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے چین کے CGTN براڈکاسٹر کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران، روس اور چین کے درمیان تعاون سے ایک نئی طاقت وجود میں آئے گی جو یونی پولرعالمی نظام کی مخالفت کرے گی۔ ایرانی صدر نے بتایا کہ دنیا بھر کے لوگوں کے پاس یونی پولرعالمی نظام دور کی بری یادیں ہیں جو کہ آج ختم ہو چکا ہے۔ ایرانی صدر نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں اکیلی قوت کا وجود بالادستی ،دھونس، اور بہت سی قوموں کے جائز حقوق کی خلاف ورزیوں کا دور تھا۔ صدر ابراہیم رئیسی کے مطابق آج کثیر قطبی عالمی نظام کے قیام سے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔ صدر رئیسی کا کہنا تھا کہ ایران، روس، چین، شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن (SCO)، یوریشین اکنامک یونین (EAEU) اور اکنامک کوآپریشن آرگنائزیشن (ECO) کے درمیان تعاون ایک نئی سیاسی قوت کے قیام کا باعث بن سکتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک عالمی معیشت کی صلاحیت کا ایک بڑا حصہ ہیں۔

ایرانی صدر نے مزید کہا کہ SCO کی رکنیت ایران اور تنظیم کے دیگر اراکین کے درمیان تعلقات کی ترقی کے لیے اچھے مواقع پیدا کرتی ہے۔ یاد رہے 30 ستمبر کو ایرانی صدر نے شنگھائی تعاون تنظیم میں شمولیت کے بل پر دستخط کیے تھے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل