ہومتازہ ترینامریکا یوکرینی جرائم میں ملوث ہے تسلیم کرے، روس

امریکا یوکرینی جرائم میں ملوث ہے تسلیم کرے، روس

امریکا یوکرینی جرائم میں ملوث ہے تسلیم کرے، روس

ماسکو اشتیاق ہمدانی
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے بریفنگ میں کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ یوکرین کی صورت حال میں حکومت کی تبدیلی سے لے کر گیس پائپ لائنوں کو اڑانے کے محرکات میں اپنے ملوث ہونے کا اعتراف کرے۔ زاخارووا نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ واشنگٹن یوکرین کی صورت حال میں اپنے حقیقی ملوث ہونے کے بارے میں بشمول حکومت کی تبدیلی سے لے کر گیس پائپ لائنوں کو تباہ کرنے کے عزائم کے بارے میں واضح طور پر بات کرے۔ روسی سفارت کار نے بتایا کہ روسی وزارت خارجہ نے کبھی بھی واشنگٹن کی طرف سے ایسا سرکاری بیان نہیں سنا ہے کہ جس میں انہوں نے کیف حکومت کی جانب سے گزشتہ برسوں میں کی جانے والی ہولناکی پر تنقید کی ہو. انہوں نے دوہراتے ہوئے زور دے کر کہا کہ کیا ایسا ہوا ہے! ایک بار بھی اس بارے میں کسی نے یوکرین مخالف بیان سنا ہے؟ روسی سفارت کار کی جانب سے بتایا گیا کہ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے کسی بھی یوکرینی اشتعال انگیزی کی مذمت نہ کیا جانا اس بات کی دلیل ہے کہ امریکا یوکرین کے جرائم میں ساتھ شامل ہے.

ماریا زاخارووا کے مطابق امریکا کی جانب سے یوکرین میں کسی انفرادی عناصر کو منتخب کرنے کا کوئی فائدہ نہیں جو امریکی انٹیلی جنس سروسز کی براہ راست نگرانی میں کام کرے. ماریا زاخارووا کا مزید کہنا تھا کہ واشنگٹن نے کئی سالوں تک کیف حکومت کی کا دفاع اور قیادت کی ہے۔ انہوں نے کہا یہ مشترکہ ذمہ داری کا سوال ہے کہ امریکہ نے اس ملک (یوکرین) اور پورے خطے کے ساتھ کیا کیا ہے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل