ہومتازہ ترینروس اور کرائمیا کے درمیان پُل پر کاروں اور ریلوے کی ٹریفک...

روس اور کرائمیا کے درمیان پُل پر کاروں اور ریلوے کی ٹریفک بحال

روس اور کرائمیا کے درمیان پُل پر کاروں اور ریلوے کی ٹریفک بحال

ماسکو اشتیاق ہمدانی
روس کی وزارت ٹرانسپورٹ نے اتوار کو اطلاع دی کہ کریمین پل پر مسافر اور مال بردار ٹرین کی آمدورفت شیڈول کے مطابق شروع ہوگئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز ہونے والے دھماکے کے بعد اب فی الحال کریمین پل پر مسافروں اور مال بردار ٹرینوں کی ریلوے ٹریفک شیڈول کے تحت چل رہی ہے۔ روسی وزارت نے کہا کہ کریمین پُل پر مضافاتی ٹرین کی ٹریفک آج شام 7 بجے بحال ہو جائے گی۔ یاد رہے ہفتے کی صبح کریمین پل پر ایک ٹرک میں دھماکہ ہوا، جس سے ریلوے ٹرین کے کئی فیول ٹینکوں میں آگ لگ گئی۔ دھماکے میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔ جزیرہ نما تک پل کے روڈ وے کے دو اسپین گر گئے لیکن کریمیا سے کراسنودار ریجن کی طرف جانے والی ایک لین مبینہ طور پر برقرار ہے۔ روسی حکومت نے اس واقعے کی تحقیقات کے لیے نائب وزیر اعظم مارات خسنولن کی سربراہی میں ایک کمیشن قائم کیا ہے۔ اس واقعہ کے بعد روسی حکام کی جانب سے کریمین پل پر ریلوے ٹریفک بحال کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ گاڑیوں کی آمدورفت کو بھی جزوی طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے دھماکے کے بعد پُل پر آگ لگ گئی تھی جسے بجھا دیا گیا جس کے بعد ٹریفک اور ٹرینوں کی آمد و رفت بھی شروع ہوگئی ہے، اس کے علاوہ فیری سروس بھی بحال کر دی گئی ہے. اس دھماکے کے نتیجے میں کرائمیا جانے والی ریل میں موجود 7 آئل ٹینکرز میں آگ لگ گئی تھی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل