ہومپاکستانماسکو میں بھی نبی آخر الزماں ﷺ کی آمد کا جشن عقیدت...

ماسکو میں بھی نبی آخر الزماں ﷺ کی آمد کا جشن عقیدت و احترام سے منایا گیا

ماسکو (صداۓ روس)
پاکستان کمیونٹی روس کے زیر اہتمام سرکار دوعالم حضرت محمد مصطفی صلی اللّٰہ و آلہ وسلم کی آمد کا میلاد مذھبی جوش و جزبے کے ساتھ منایا گیا ۔ اس موقع پر پاکستانی سفارتخانہ ماسکو میں متعین قونصلر عامر پرویز نے کمیونٹی ممبران کے ساتھ ملک کیک کاٹا ۔ اس موقع پر طاہر ملک ، اشرف راجپوت ، علی صابر، تصدق حسین نے نعت رسول مقبول سے میلاد کی اس محفل کو 4 چاند لگائے۔ جبکہ قاری حافظ فاروق نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی ۔
اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کمیونٹی روس کے صدر ملک شہباز کمیونٹی کو عید میلاد النبی کے موقع پر مبارکباد اور ڈاکٹر زاہد علی خان نے سیرت النبی ﷺ پر روشنی ڈالی۔ جبکہ نظامت کے فرائض چوہدری زاہد خورشید نے ادا کئے۔


Facebook Comments Box
انٹرنیشنل