ہومانٹرنیشنلیوکرین جنگ میں روس کی فتح نیٹو کی شکست ہوگی، نیٹو چیف

یوکرین جنگ میں روس کی فتح نیٹو کی شکست ہوگی، نیٹو چیف

یوکرین جنگ میں روس کی فتح نیٹو کی شکست ہوگی، نیٹو چیف

برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک)
نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینزاسٹولٹن برگ نے برسلز میں نیٹو کے وزرائے دفاع کے اجلاس سے قبل ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ یوکرین کی جنگ میں روس کی فتح نیٹو کی شکست ہوگی. انہوں نے کہا کہ کسی بھی صورت نیٹو کو ایسا نتیجہ نہیں نکلنے دینا چاہیے جس سے روس کی فتح ہو. نیٹو چیف نے بتایا کہ یہ ہم سب کے لیے اہم ہے کہ یوکرین ہی جنگ جیتے کیونکہ اگر روسی صدر ولادیمیر پوتن جیت جاتے ہیں تو یہ نہ صرف یوکرینیوں کے لیے ایک بڑی شکست ہے، بلکہ یہ ہم نیٹو ممالک کے لیے ایک عبرتناک شکست ہوگی، کیونکہ یہ دنیا کو مزید خطرناک بنا دے گی اور یہ شکست ہمیں مزید روسی جارحیت کے سامنے کمزور کر دے گی۔ اسٹولٹنبرگ نے زور دیا کہ نیٹو کو یوکرین میں طویل جنگ کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ نیٹو چیف کے مطابق “مجھے لگتا ہے کہ ہمیں روس مخالف طویل سفر کے لئے تیار رہنا ہوگا۔

نیٹو کے سکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے کہا کہ روس کے ساتھ جنگ میں یوکرین کے ساتھ کھڑے ہیں اور مغربی دفاعی اتحاد جب تک جنگ جاری ہے کیف کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ سٹولٹن برگ نے برسلز میں نیٹو کے وزرائے دفاع کے اجلاس کے موقع پر ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب کہ روس تیزی سے عام شہریوں اور اہم انفراسٹرکچر پر خوفناک اور اندھا دھند حملوں کا سہارا لے رہا ہے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل