ہومانٹرنیشنلیوکرین کو ہتھیارنہیں فراہم کریں گے، اسرائیلی وزیرانصاف

یوکرین کو ہتھیارنہیں فراہم کریں گے، اسرائیلی وزیرانصاف

یوکرین کو ہتھیارنہیں فراہم کریں گے، اسرائیلی وزیرانصاف

تل ایب (انٹرنیشنل ڈیسک)
اسرائیل کے وزیر انصاف گیڈون سار نے کہا ہے کہ اسرائیل یوکرین کو مسلح نہیں کرے گا، باوجود اس کے کہ ڈیاسپورا امور کے وزیر ناچمن شائی نے دوسری تجویز دی تھی۔ یاد رہے کیف نے بارہا اسرائیل پر ہتھیاروں کے لیے دباؤ ڈالا ہے، اور آنے والے دنوں میں تل ابیب سے دوبارہ درخواست کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اسرائیل کے وزیر نے اسرائیلی نشریاتی ادارے آرمی ریڈیو کو بتایا کہ یوکرین کے لیے ہماری حمایت میں ہتھیاروں کے نظام اور ہتھیار شامل نہیں ہیں اور اس فیصلے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ اس سے قبل شائی نے اتوار کو اعلان کیا تھا کہ اسرائیل سے یوکرین کے لیے فوجی امداد حاصل کرنے کا وقت آ گیا ہے، یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ ایران روس کو بیلسٹک میزائل فراہم کر رہا ہے۔ دوسری جانب ایران نے اس بات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دعویٰ ’’بے بنیاد‘‘ ہے اور اس نے تنازع کے کسی بھی فریق کو ہتھیار فراہم نہیں کیے۔

اسرائیلی ڈیاسپورا امور کے وزیر ناچمن شائی کے بیان کے بعد ماسکو نے غم اور غصے کا اظہارکیا، سابق روسی صدر دیمتری میدویدیف نے خبردار کیا کہ یوکرین کو اسرائیلی فوجی امداد دونوں ممالک کے درمیان “تمام سفارتی تعلقات کو تباہ” کر دے گی۔ ذرائع نے مزید کہا کہ اسرائیلی وزیر ناچمن شائی کے یوکرین کو ہٹہےروں کی فراہمی کے بیان نے مغربی یروشلم میں بھی ناپسندیدگی کی لہر شروع کردی، حکومتی ذرائع نے ٹائمز آف اسرائیل کو بتایا کہ اسرائیل یوکرین کو مسلح کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ڈیاسپورا امور کے وزیر ناچمن شائی کے تبصرے حکومتی پالیسی کی عکاسی نہیں کرتے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل