ہومپاکستانہموطنوں کی خدمت کا مشن بلاتفریق جاری رہے گا. قونصلرعامرپرویز

ہموطنوں کی خدمت کا مشن بلاتفریق جاری رہے گا. قونصلرعامرپرویز

ماسکو (صدائے روس) روس میں پاکستانی سفارتخانہ میں گزشتہ ساڑھے 3 سال سے متعین قونصلرعامرپرویز اپنا روس میں ٹرم پورا کرنے کے بعد واپس جارہے ہیں۔ اس حوالے سے پاکستان کمیونٹی روس کے صدر ملک شہباز نے ایک ڈنر کا اہتمام کیا۔ جس میں قونصلر عامر پرویز کے علاؤہ قونصلر کا عہدہ سنمبالنے والے رانا خالد ضیاء سمیت ماسکو میں مقیم پاکستان کمیونٹی، بزنس اور میڈیا کے نمائندے شریک ہوئے ۔
اس موقع پر قونصلرعامر پرویز نے پاکستان کمیونٹی روس کی جانب سے بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کیا ، جبکہ ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے کوویڈ 19 نے اس طرح سے کام کرنے کا موقع نہیں دیا جیسے کمیونٹی کے ساتھ مل کر کرنا چاہتے تھے۔ لیکن سفارتخانے نے کوویڈ کے دوران جیسے بھی ہوسکا تمام شہریوں کی بلاتفریق کہ ان کے پاس کونسا پاسپورٹ ہے بھرپورمدد کی، اور اس میں پاکستان کمیونٹی کا بھی بھرپورساتھ رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کی ڈریکشن کے مطابق ہموطنوں کی خدمت کا مشن بلاتفریق جاری رہے گا
.
اس موقع پر پاکستان کمیونٹی روس کے صدرملک شہباز نے قونصلرعامر پرویز کی کمیونٹی کو یکجا کرنے اور کورونا وائرس کے دوران خصوصاََ لاک ڈوان میں پورے روس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی بہترین راہنمائی اور خدمات پر زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔
کمیونٹی کے سابق صدر ڈاکٹر زاہد علی خان نے قونصلرعامر پرویز کی خوش اخلاقی اور کمیونٹی کے ساتھ ہمدرانہ اورمخلصانہ کوششوں کو سراہا ۔
صدائے روس کے چیف ایڈیٹر اشتیاق ہمدانی نے قونصلرعامر پرویز کے ماسکو قیام کے دوران پاکستان روس تعلقات میں گرمجوشی کا اضافہ ہوا۔ 2 ماہ کے مختصر عرصے میں پاکستان سفارتخانہ کے اہلکاروں نے وزیراعظم پاکستان کا 20 سال بعد ماسکو کے دورے کو پایا تکمیل پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔
اس موقع پر کمیونٹی نمایندگان نے قونصلر کا عہدہ سنمبالنے والے رانا خالد ضیاء کو ماسکوتعینات ہونے پر ویلکم کیا، اور مبارکباد دی.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل