ہومتازہ تریننیٹو کے ساتھ تصادم خطرناک حد تک قریب آگیا، روس

نیٹو کے ساتھ تصادم خطرناک حد تک قریب آگیا، روس

نیٹو کے ساتھ تصادم خطرناک حد تک قریب آگیا، روس

ماسکو: اشتیاق ہمدانی
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے نیوز بریفنگ میں بتایا کہ یوکرین کو نیٹو کی جانب سے ہتھیاروں کی فراہمی اور کیف کے ساتھ بڑھتا فوجی تعاون نیٹو کو روس کے ساتھ براہ راست فوجی تصادم کی خطرناک حد تک قریب لے آیا ہے۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ نیٹو ممالک کیف حکومت کو ہتھیاروں کی فراہمی، انٹیلی جنس فراہم کرنے، اہلکاروں کو تربیت دینے اور جنگی کارروائیوں کے طریقہ کار کے بارے میں ہدایات جاری کرنے میں ایک دوسرے پر سبقت لینے کی کوشش کر رہے ہیں، اس طرح کے عمل سے نیٹو ممالک روس کے ساتھ براہ راست مسلح تصادم کی خطرناک لائن کے قریب آ رہے ہیں۔

ماریا زاخارووا نے اس حقیقت کی طرف توجہ مبذول کروائی کہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق یوکرین کے لیے مغربی فوجی امداد پہلے ہی 42.3 بلین ڈالر تک پہنچ چکی ہے، جس میں سے 28.3 بلین ڈالر امریکہ نے فراہم کیے ہیں۔ ماریا زاخارووا نے نیٹو ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کیف حکومت کی طرف سے کیے جانے والے جرائم میں شامل ہیں. آپ دہشت گردانہ سرگرمیوں کے سپانسر ہیں جو کیف حکومت کی سرپرستی میں اور نیٹو کی براہ راست شرکت کے ساتھ ہو رہی ہیں –

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل