ہومتازہ ترینروسی سڑکوں پراب بغیر ڈرائیور کے ٹرک دوڑیں گے

روسی سڑکوں پراب بغیر ڈرائیور کے ٹرک دوڑیں گے

روسی سڑکوں پراب بغیر ڈرائیور کے ٹرک دوڑیں گے

ماسکو: اشتیاق ہمدانی
سرکاری کمپنی رشین ہائی ویز کے مطابق بغیر ڈرائیور کے ٹرک ماسکو اور سینٹ پیٹرزبرگ کے درمیان 2023 کے موسم گرما میں چلنا شروع ہوسکتے ہیں۔ ان کا آپریشن حکومت کی طرف سے تصدیق شدہ پائلٹ پروجیکٹ کا حصہ ہوگا۔ روسی وزارت ٹرانسپورٹ کی پریس سروس نے اعلان کیا کہ حکام نے دونوں شہروں کے درمیان M-11 نیوا ہائی وے پر آزمائشی مدت متعارف کرانے کی منظوری دے دی ہے۔ اس سلسلے میں ایک فرمان پر روسی وزیراعظم میخائل میشوسٹین نے دستخط کیے ہیں۔ روسی میڈیا کے مطابق یہ تجربہ مال بردار ٹرکوں کی نقل و حمل میں ڈیجیٹل اختراعات کی جانچ کی اجازت دے گا، جس میں بنیادی طور پر انتہائی خودکار گاڑیوں کا آپریشن اور ضروری انفراسٹرکچر شامل ہے.

اس تجربے میں مبینہ طور پر ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس کی صنعت کی چھ کمپنیاں شامل ہیں، جن میں KAMAZ کے ساتھ ساتھ ریاستی انفراسٹرکچر آپریٹر Avtodor بھی شامل ہے۔ شرکاء کے مطابق اس تجربے سے روس میں مکمل پیمانے پر بغیر پائلٹ گاڑیوں کے متعارف ہونے کا آغاز ہوگا۔ اس پائلٹ پروجیکٹ سے جو تکنیکی، تنظیمی اور کاروباری حل نکلیں گے وہ خود مختار ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس کوریڈورز کی بنیاد بھی بنائیں گے۔ وزارت کے مطابق عوامی سڑکوں پر بغیر پائلٹ گاڑیوں کے استعمال سے نہ صرف ٹریفک کو محفوظ بنانے میں بہتری آئے گی، بلکہ یہ ملک میں نئی قسم کی تجارتی سرگرمیوں کی تخلیق میں بھی حصہ ڈالے گی. روسی وزارت ٹرانسپورٹ نے مزید کہا اس منصوبے سے مال برداری کی لاگت کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی، اور اس منصوبے سے 2025 تک ڈرائیوروں کی ضرورت 30 فیصد کم ہونے کے ساتھ ساتھ ایندھن کے استعمال میں 28 فیصد کمی ہوگی.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل