ہومUncategorizedارشد شریف کے قتل پرچیف ایڈیٹر صداۓ روس کا اظہار افسوس

ارشد شریف کے قتل پرچیف ایڈیٹر صداۓ روس کا اظہار افسوس

ارشد شریف کے قتل پرچیف ایڈیٹر صداۓ روس کا اظہار افسوس

ماسکو (صداۓ روس)
چیف ایڈیٹر صدائے روس اشتیاق ہمدانی نے نامور صحافی اوراینکر پرسن ارشد شریف کے قتل پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ اس خبر کے بعد اشتیاق ہمدانی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھے گئے اپنے پیغام لکھا کہ اس خبر کے بعد میں شدید صدمے میں ہوں. چیف ایڈیٹراشتیاق ہمدانی نے اپنے خیالات کا اظہار کچھ یوں کیا کہ ” کینیا میں ارشد شریف کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر شریک ہوں”

یاد رہے رواں برس ماہ فروری میں مرحوم جب اس وقت کے وزیراعظم عمران خان کے دورے کی کوریج کے لئے ماسکو آئے تو ان کی چیف ایڈیٹر اشتیاق ہمدانی سے سے بھی ملاقاتیں رہیں.

ماسکو کے انتہائی مختصر دورے اور وزیراعظم کے دورے کی کوریج کا دباؤ سب میڈیا والوں پر ہی تھا، لیکن ارشد شریف صاحب نے تمام میڈیا ٹیم میں سب سے زیادہ اور موثررول پلے کیا ، یہاں تک کہ ڈنر کے بعد عمران خان نے ARY کی کوریج کی بھرپور تعریف کی تھی. اور اس کوریج کے پیچھے ساری محنت ارشد شریف کی ہی تھی.
واضح رہے اس دورے میں ساری کوریج کے دوران ارشد شریف نے روسی فوجی ٹوپی “اوشانکا” کیپ پہنی رکھی. اس میں کوئی نہیں کے صحافتی دنیا میں ارشد شریف ایک بہت بڑا نام تھے اور ان کی موت کے بعد پیدا ہونے والا خلا پر نہیں کیا جا سکتا.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل