ہومانٹرنیشنلبرطانیہ میں بجلی کی اچانک بندش سے نمٹنے کی مشق شروع

برطانیہ میں بجلی کی اچانک بندش سے نمٹنے کی مشق شروع

برطانیہ میں بجلی کی اچانک بندش سے نمٹنے کی مشق شروع

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک)
برطانوی میڈیا دی گارڈین نے رپورٹ کیا ہے کہ برطانوی حکومت نے ملک میں بجلی کی بندش کی صورت میں سات دن تک جاری رہنے والی لوڈشیڈنگ یا بلیک آؤٹ سے نمٹنے کے لیے جنگی انداز میں ہنگامی پلان بنائے ہیں۔ برطانیہ میں یہ ہنگامی مشق رواں موسم سرما میں توانائی کے شدید بحران کے بڑھتے ہوئے خدشات کی وجہ سے ہوئی ہے۔ دستاویزات میں خبردار کیا گیا ہے کہ بدترین صورت حال میں برطانیہ کے دارالحکومت لندن سمیت دیگر شہروں میں ٹرانسپورٹ، خوراک اور پانی کی فراہمی، مواصلات اور توانائی سمیت تمام شعبے ایک ہفتے تک شدید طور پر متاثر ہوسکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اگر ملک کو بلیک آؤٹ کا سامنا کرنا پڑتا ہے، تو ترجیح یہ ہوگی کہ نوجوان اور بوڑھے لوگوں کے ساتھ ساتھ دیکھ بھال کی ذمہ داریوں کے حامل افراد کو خوراک، پانی اور رہائش فراہم کی جائے گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گرڈ میں کسی بڑی تکنیکی خرابی کی صورت میں بحرانی صورت حال کو بہتر بنانے کے لیے پہلی بار 2021 میں ایک کراس گورنمنٹ بلیو پرنٹ تیار کیا گیا تھا۔ دی گارڈین کے مطابق رواں موسم سرما کے لیے نیشنل گرڈ آپریٹر کی طرف سے شائع کردہ توانائی کے آؤٹ لک سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ شیڈو کلائمیٹ سیکرٹری ایڈ ملی بینڈ کے مطابق “تمام حکومتیں بدترین حالات کے لیے ہنگامی منصوبہ بندی کرتی رہی ہیں لیکن سچ یہ ہے کہ ہم ایک دہائی کی ناکام توانائی پالیسی کے براہ راست نتیجے کے طور پر ایک کمزور ملک ہیں.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل