ماسکو(صداۓ روس)
روس کی قومی سیکورٹی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ امریکا اور برطانیہ، یوکرین کی مدد کے مقصد سے عالمی دہشت گردوں کو کی ایف میں جمع کر رہے ہیں۔ یوکرین میں غیر ملکی دہشت گردوں کی موجود کے بارے میں روس کے وزیر خارجہ نے بھی کہا ہے کہ مغربی ممالک نے یوکرین کی آڑ میں روس کے خلاف ایک وسیع جنگ شروع کر رکھی ہے۔ روسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کامن ویلتھ آف نیشنز کے سیکورٹی مشیروں کے اجلاس سے خطاب میں روس کے قومی سیکورٹی کے مشیر نیکولائی پیتروسیف نے کہا کہ یوکرین میں روس کے خصوصی آپریشن کے دوران امریکا اور برطانیہ کی خفیہ ایجنسیاں، یوکرین کی مدد کرنے کے لئے دوسرے ممالک کے دہشت گردوں کو جمع کرکے کی ایف پہنچا رہی ہیں۔ اس سے پہلے بھی روس کی جانب سے یہ اعلان کیا جا چکا ہے کہ ماسکو کا مقابلہ کرنے کے لئے مغرب، دہشت گردوں کو یوکرین بھیج رہا ہے۔ روسی حکام کے ممابق گزشتہ دو ہفتے کے دوران جنگ میں کم از کم 200 غیر ملکی دہشت گرد ہلاک ہو چکے ہیں۔
روسی نیشنل سیکورٹی کے سربراہ نیکولائی پتروشیف نےدولت مشترکہ ممالک کے سیکورٹی سربراہوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روس کے یوکرین میں خصوصی آپریشن کے دوران امریکا اور برطانیہ کی انٹیلی جنس ایجنیساں بین الاقوامی دہشت گردوں کو کیف حکومت کی مدد کےلئے بیرونی ممالک سے یوکرین لا رہےہیں۔ ماسکو نے ہفتے کے دن اعلان کیا تھا کہ وہ یوکرین کی جانب سے کریمیا کی بندرگاہ سواستاپول پر دہشت گردانہ حملے کے بعد گندم کی راہداری کی معاہدے سے علیحدگی اختیار کر رہاہے۔ روسی وزارت دفاع نے اس معاہدے سے علیحدگی کی وجہ یوکرین میں برطانوی ماہرین کی مدد سے سیواستوپول میں روسی بحری بیڑے پر ڈورن حملے ہونا بتائی تھی۔ بدھ کے دن ماسکو نے اعلان کیا تھا کہ وہ ترکی اور اقوام متحدہ کی ثالثی سے دوبارہ یوکرینی گندم کی ایکسپورٹ معاہدے میں دوبارہ شریک ہونے پر راضی ہوگیا ہے۔