ہومتازہ ترینروس اور ترکیہ کا مستحق ممالک کو گندم مفت دینے کا اعلان

روس اور ترکیہ کا مستحق ممالک کو گندم مفت دینے کا اعلان

روس اور ترکیہ کا مستحق ممالک کو گندم مفت دینے کا اعلان

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک)
ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکیہ اور روس نے ضرورت مند ممالک کو مفت خوراک فراہم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ ترک صدر نے کہا کہ روسی صدر ولادیمیرپوتن کے ساتھ ہماری بات چیت کے دوران، ہم نے ضرورت مند ممالک کو اناج مفت بھیجنے پر اتفاق کیا۔ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ اناج کے بڑے جہاز ان ممالک تک پہنچیں جو اس وقت شدید غذائی بحران اور قحط کا شکار ہیں. اردگان کے مطابق انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس سے بھی اس اقدام پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ اس کے علاوہ ترک صدر نے بالی میں ہونے والے G20 سربراہی اجلاس میں افریقی ممالک کو خوراک کی فراہمی کا مسئلہ اٹھانے کے اپنے ارادے کا اعلان کیا۔ ترکیہ کے صدر اردگان نے زور دے کر کہا کہ افریقہ میں لوگوں کے مسائل کو نظر انداز کرتے ہوئے مغربی ممالک کا دنیا کو انسانیت کا سبق سکھانے کی کوششیں شرمناک ہیں۔ ترکیہ کے صدرنے مزید کہا کہ ترکیہ یورپ کی ذہنیت اور رویے سے حیران نہیں ہے لیکن اسے قبول نہیں کرتا۔

یاد رہے اس سے قبل 2 نومبر کو صدر پوتن نے اعلان کیا تھا کہ اگر روس اناج کے معاہدے سے دستبردار ہو بھی جائے تو بھی روس غریب ترین ممالک کو اناج فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے اس حقیقت پر خصوصی زور دیا کہ اناج کا سودا غریب ترین ممالک کے غذائی تحفظ کے مفادات کو یقینی بنانے کے بہانے کیا گیا تھا، لیکن یوکرین کی سرزمین سے انہیں صرف %4 اناج پہنچایا گیا۔ انہوں نے یہ یقین دہانی بھی کرائی کہ روس مستقبل میں یوکرین سے ترکیہ کو اناج کی فراہمی میں مداخلت نہیں کرے گا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل