ہومپاکستانشاعرمشرق علامہ اقبالؒ کا 145 واں یوم ولادت

شاعرمشرق علامہ اقبالؒ کا 145 واں یوم ولادت

شاعرمشرق علامہ اقبالؒ کا 145 واں یوم ولادت

لاہور (انٹرنیشنل ڈیسک)
شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کا 145 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے۔علامہ اقبال کے یوم پیدائش پرآج ملک بھرمیں عام تعطیل ہے، ملک بھرمیں یوم اقبال کے حوالے تقاریب منعقد کی جارہی ہیں۔ 9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں آنکھ کھولنے والے علامہ محمد اقبال نے ابتدائی تعلیم اپنے آبائی شہر میں حاصل کی اور پھر لاہور کا رخ کیا۔ 1899 میں ایم اے کرنے کے بعد اورینٹل کالج میں شعبہ درس و تدریس سے وابستہ ہوگئے اور اس دوران شاعری بھی جاری رکھی۔علامہ اقبال نے 1905 میں برطانیہ چلے گئے جہاں پہلے انھوں نے کیمبرج یونیورسٹی ٹرنٹی کالج میں داخلہ لیا اور پھر معروف تعلیمی ادارے لنکنزاِن میں وکالت کی تعلیم لینا شروع کردی بعد ازاں بعد وہ جرمنی چلے گئے جہاں میونخ یونیورسٹی سے انھوں نے فلسفہ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔

ڈاکٹر محمد اقبال نے 1910 میں وطن واپسی کے بعد وکالت کے ساتھ سیاست میں بھی حصہ لینا شروع کیا اور اپنی شاعری کے ذریعے فکری اور سیاسی طور پر منتشر مسلمانوں کو خواب غفلت سے جگایا۔ 1934 کو مسلم لیگ کے مرکزی پارلیمانی بورڈ کے رکن بنے تاہم طبیعت نے ان کا ساتھ نہ دیا اور وہ قیام پاکستان سے 9 برس قبل 21 اپریل 1938 کو لاہور میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔

دوسری جانب لاہور میں مفکرپاکستان علامہ اقبال کے مزارپر گارڈز تبدیلی کی پروقارتقریب منعقد ہوئی، پاک بحریہ کے دستے نے مزاراقبال پرگارڈز کے فرائض سنبھال لیے، پاک بحریہ کےافسروں و جوانوں نے مزاراقبال پر پھول رکھے، پاکستان رینجرز پنجاب کا دستہ اعزازی فرائض سے سبکدوش ہو گئے۔ گارڈز تبدیلی کی تقریب میں پاک بحریہ کے بینڈ نے پریڈ میں مسحورکن دھنوں کی گونج سے سماں باندھا اور ملی نغمے بھی پیش کیے، پاک بحریہ کے اسٹیشن کمانڈر لاہور کموڈور ساجد حسین نے مزار اقبال پر مہمانوں کی کتاب میں اپنے کلمات درج کیے۔ حکومت پاکستان نے کئی سال کے بعد رواں برس مفکر پاکستان کے یوم پیدائش کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل