ہومتازہ ترینپاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

سڈنی (انٹرنیشنل ڈیسک)
پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے دیا گیا 153 رنز کا ہدف پاکستان نے آخری اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ ہدف کے تعاقب میں کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا اور ٹیم کے لیے اس ورلڈکپ میں بھی سنچری اوپننگ پارٹنرشپ لگادی۔ بابر اعظم کے بلے نے رنز اگلے اور انہوں نے 42 گیندوں پر 53 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت کی بنیاد رکھی۔ بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پہلی نصف سنچری سیمی فائنل میچ میں اسکور کی، کپتان نے 38 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے ففٹی بنائی۔

اننگز کے 13 ویں اوور میں پاکستان کے 105 کے اسکور پر بابر اعظم کو 53 رنز پر ٹرینٹ بولٹ نے کیچ آؤٹ کرایا۔ محمد رضوان 57 رنز بنا کر 17 ویں اوور میں کیچ آؤٹ، اس وقت پاکستان کا مجموعی اسکور 132 تھا۔

اس سے قبل سڈنی میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کی دعوت ملنے پر پہلے اوور میں ہی شاہین شاہ آفریدی نے کیوی اوپنر کو واپس پویلین بھیج دیا۔ میچ کی تیسری گیند پر شاہین آفریدی نے فن ایلن کو 4 رنز پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔
نیوزی لینڈ کے جارحانہ بیٹر ڈیون کونوے کو چھٹے اوور میں شاداب خان نے رن آؤٹ کیا۔

محمد نواز نے 8 ویں اوور میں 49 کے اسکور پر اپنی ہی گیند پر کیوی بیٹر گلین فلپس کا کیچ پکڑ کر پاکستان کو تیسری کامیابی دلوائی۔ شاہین شاہ آفریدی نے 17 ویں اوور میں ڈیرل مچل اور کین ولیمسن کی پارٹنرشپ کو تورٹے ہوئے پاکستان کے لیے چوتھی وکٹ حاصل کی۔ شاہین شاہ آفریدی نے 117 کے مجموعی اسکور پر ولیمسن کو 46 رنز پر بولڈ کیا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 152 رنز بنائے۔ڈیرل مچل 53 اور جیمز نیشم 16 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل