ہومتازہ ترینسعودی عرب فلم سازی کی صنعت کامیابی کی جانب گامزن

سعودی عرب فلم سازی کی صنعت کامیابی کی جانب گامزن

سعودی عرب فلم سازی کی صنعت کامیابی کی جانب گامزن

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک)
فلم سازی کی صنعت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اس میدان میں درست سمت میں اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہے اور اس شعبے میں مسلسل ترقی دیکھی جا رہی ہے۔ سرکاری خبر رساں ادارے ’واس‘ کے مطابق مملکت میں مقامی سطح پر فلموں کی تیاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا جا رہا ہے۔ س بات کا اظہار ’مملکت میں فلم سازی کا مستقل‘ کے عنوان سے ہونے والی ایک کانفرنس میں کیا گیا جس میں فلم ساز اور ڈیزائنر مالک نجر، ڈائریکٹر فیصل بالطیور اور سعودی سنیما ایسوسی ایشن کی صدر ھناء العمیر نے شرکت کی۔
اس کانفرنس کی نظامت امام دکتور سعید الزہرانی یونیورسٹی کے کالج آف میڈیا اینڈ کمیونیکشن کے اسسٹنٹ پروفیسر نے کی۔ سعودی سنیما کا مستقبل روشن ہے
سعودی فلم ڈائریکٹر فیصل بالطیور نے سعودی سنیما میں ہونے والے پیش رفتوں سے متعلق گفتگو کی۔ انہوں نے سعودی سنیما کی جدت اور اس کی مقامی اور بین الاقوامی فیسٹولز میں شرکت کو خوش آئند قرار دیا۔ انہوں نے سعودی فنکاروں کے اچھے مستقبل کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ابھی اس حوالے سے مستقل مزاجی سے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔ فیصل بالطیور نے اپنی گفتگو میں سعودی سنیما کے فلم سازی کے میدان میں قائدانہ کردار کا ذکر کیا اور بتایا کہ مملکت کے پاس کس قسم کی ثقافتی و فنی صلاحیتیں موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہی وہ خصوصیات ہیں جو سعودی عرب کو فلم سازی کی دنیا بالخصوص مقامی سطح پر فلم سازی کا مرکز بنائیں گی۔
فلم ڈائریکٹر مالک نجر نے اینیمیشن انڈسٹری کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سعودی فلم سازوں کی مختلف فیسٹولز میں شرکت اس کے روشن مستقبل کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’اینیمیٹڈ فلموں کی تیاری میں نئے تجربات کیے جا رہے ہیں بالخصوص ہارر، ایکشن فلموں اور فیملی ڈراما کی تیاری میں ہمارا کام اہمیت کا حامل ہے۔‘
’مقدار ہی کوالٹی بناتی ہے‘
سعودی سنیما ایسوسی ایشن کی صدر ھناء العمیر نے سعودی انڈسٹری کی جانب سے تیار ہونے والی فلموں کی تعداد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’مقدار ہی کوالٹی کو ممکن بناتی ہے۔‘
انہوں نے اس جانب اشارہ کیا کہ اب ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی وجہ سے سنیما کی شکل کافی حد تک بدل چکی ہے۔ اس شعبے میں ہونے والے نئے تجربات ماضی کے خلا کو پُر کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ’ہم اپنی حکمت عملی مرتب کر کے وہ چیز تیار کر سکتے ہیں جو ہماری نمائندگی کرے اور ہمیں ڈزنی کی پروڈکشن کی پیروی نہ کرنی پڑے۔ یہ ممکن ہے کہ سنیما کی دنیا میں نئی مثال قائم کریں۔‘

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل