ہومپاکستانپاکستان اور روس کے درمیان روڈ ٹرانسپورٹ سے متعلق اہم معاہدہ

پاکستان اور روس کے درمیان روڈ ٹرانسپورٹ سے متعلق اہم معاہدہ

پاکستان اور روس کے درمیان روڈ ٹرانسپورٹ سے متعلق اہم معاہدہ

ماسکو: اشتیاق ہمدانی
وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز اسعد محمود نے کہا ہے کہ پاکستان اور روس کے درمیان روڈ ٹرانسپورٹ سے متعلق اہم معاہدہ کیا گیا ہے جس سے دونوں ممالک کے مابین تجارتی و عوامی روابط قائم کرنے کی راہ ہموار ہو گی اس سلسلہ میں وفاقی وزیر مواصلات اسعد محمود نے روس کے وزیر ٹرانسپورٹ وٹالی سیویلیف سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران بین الاقوامی روڈ ٹرانسپورٹ کے معاہدے پر دستخط کئے گئے۔ بین الاقوامی تجارتی روٹ کے معاہدے پر دستخط کی تقریب کے دوران رشین فیڈریشن کے وزیر ٹرانسپورٹ Vitaly Gennadyevich Savelyev اور پاکستان کی جانب سے وزیر مواصلات اسد محمود نے روسی فیڈریشن کی حکومت اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کی حکومت کے درمیان بین الاقوامی تجارتی روٹ کے معاہدے پر دستخط کئے۔

اس موقع پر وزیر مواصلات نے کہا کہ روس وسائل سے مالا مال اور تکنیکی طور پر ترقی یافتہ ملک ہے۔یہ معاہدہ دونوں ممالک کے مابین تجارتی و عوامی روابط قائم کرنے کی راہ ہموار کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان مسافروں اور سامان تجارت کی نقل و حرکت کے بارے ایک فریم ورک مہیا کرے گا جس کے بعد پاکستان اور روس کے مابین سڑک کے ذریعے سفر اور سامان کی باآسانی ترسیل ممکن ہو سکے گی ۔ واضح رہے پاکستان اور روس کے درمیان تجارتی تعلقات میں یہ ایک اہم پیش رفت ہے، دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے حجم کو بڑھانے کے لئے روسی فیڈریشن کی حکومت اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کی حکومت کے درمیان اس معاہدے پردستخط ایک ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب پاکستان کو شدید مالی چیلنجز درپیش ہیں.

یاد رہے پاکستان سے روس کو متعدد مصنوعات برآمد کی جاتی ہیں جن میں سبزی ، پھل ،کپڑا ، آلات جراحی ، چمڑا اور کھیلوں کا سامان شامل ہے.۔ روس ایل این جی برآمد کرنے والا بڑا ملک ہے اور اس نے پاکستان کو ایل این جی برآمد کرنے والے دوسرے ممالک کے مقابلے میں کم قیمت میں ایل این جی فروخت کرنے کی پیشکش کی ہے ۔ اس معاہدے کی رو سے ٹرانسپورٹ آپریشنز روڈ ٹرانسپورٹ پرمٹ کی بنیاد پر کئے جائیں گے جو کہ ٹرانسپورٹرز کو دونوں ممالک کے مجاز حکام کی طرف سے مفت فراہم کئے جائیں گے۔آپریشنل قواعد و ضوابط پر اتفاق کرنے اور ان کےنفاذ سے متعلق مسائل کا جائزہ لینے کے لیے ایک مشتر کہ ورکنگ گروپ جلد تشکیل دیا جائے گا۔ اس معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیاں بڑھیں گی اور دونوں ممالک کو مالی فائدہ حاصل ہوگا.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل