روسی فوج نے یوکرین کا طیارہ ساز پلانٹ تباہ کردیا
ماسکو: صداۓ روس
روسی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ روسی فوج نے زاپوروزئے شہر میں یوکرین کے موٹر سیچ پلانٹ کو نشانہ بنایا ہے۔ روسی فوج نے کہا ہے کہ زاپوروزئے شہر میں روسی ایرو اسپیس فورسز کی جانب سے کئے گئے ایک حملے میں یوکرائنی فضائیہ کے طیاروں کے لیے انجنوں کو جمع کرنے والی لائن کو تباہ کر دیا ہے۔ اگرچہ بیان میں اس بات کی وضاحت نہیں کی گئی کہ یہ حملہ کس وقت ہوا، لیکن بظاہر اس تنصیب پر حملہ ہفتے کی صبح ہوا ہے۔ Zaporozhye ریجن کے ایک سینیئر اہلکار ولادیمیر روگوف کے مطابق ان حملوں میں شہر میں گولہ بارود کے ایک ڈپو کے ساتھ ساتھ ایک مینوفیکچرنگ لائن کو بھی نشانہ بنایا گیا جو طیاروں کے انجن تیار کرتی ہے.
یاد رہے Zaporozhye ریجن کے ساتھ ساتھ تین دیگر سابقہ یوکرائنی علاقے اکتوبر کے اوائل میں ریفرنڈم کے بعد باضابطہ طور پر روس کا حصہ بن گئے جس میں رہائشیوں کی اکثریت نے روس سے الحاق کے حق میں ووٹ دیا تھا۔ جبکہ دوسری جانب کیف اور اس کے مغربی حامیوں نے ریفرنڈم کو مسترد کر دیا ہے. موٹر سیچ پلانٹ کو حال ہی میں کیف نے اپنے قبضے میں لیا تھا۔