اسرائیل شام پر فضائی حملے بند کرے، روس
ماسکو: صداۓ روس
شام کے لیے روس کے صدارتی ایلچی الیگزینڈر لاورینتیف نے کہا ہے کہ روس واضح طور پر شامی سرزمین پر اسرائیلی فضائی حملوں کی مخالفت کرتا ہے اور انہیں روکنے کا مطالبہ کرتا ہے۔ وہ آستانہ فارمیٹ میں شام کے بارے میں 19ویں بین الاقوامی اجلاس کے بعد گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک اسرائیلی فضائی حملوں کا تعلق ہے، ہم اسرائیلیوں کے ایسے اقدامات کے سخت خلاف ہیں، حالانکہ وہ اب بھی کہتے ہیں کہ یہ ان کا قانونی حق ہے۔ لیکن ہم دیکھتے ہیں کہ ان حملوں سے لوگ مر رہے ہیں، اور یہ سب کچھ ایک خودمختار ریاست کی سرزمین پر ہو رہا ہے۔ روسی عہدیدار نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات، یقیناً غیر قانونی ہیں، اور کسی بھی بین الاقوامی اصولوں اور قوانین کے منافی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں ہم نہ صرف رابطہ کر رہے ہیں بلکہ ہم زور دے رہے ہیں کہ اسرائیل ان فضائی حملوں کو بند کرے. لاورینتیف نے کہا کہ میرے خیال میں اسرائیلی حکومت کی جانب سے اس پوزیشن کو ایڈجسٹمنٹ کی ضرورت ہے.