ماسکو کی معروف شاہراہ پر موجود عمارتوں پر پاکستانی پرچم آویزاں
ماسکو (صداۓ روس)
روس کے دارلحکومت ماسکو کے دل میں واقع مشہور ارباط پر موجود تین کثیرالمنزلہ عمارتوں پر پاکستانی اور روسی پرچموں کی پہلی بار ڈیجیٹل طریقے سے آویزاں کر دیے گئے. یہ تینوں عمارتیں ارباط جو کہ ریڈ سکیویر کے بہت قریب ہے میں کتاب کی شکل کی ہیں.
یہ عمارتیں دریائے ماسکو اور مشہور سدووایا سے بھی با آسانی نظر آتی ہیں. پاکستان اور روس کے مابین سفارتی تعلقات کے 75سال مکمل ہوچکے ہیں. ماسکو کی شہری حکومت اور پاکستان سفارتخانہ روس نے پاکستان اور روس کے پرچموں کو آن عمارتوں پر آویزاں کرنے کے اقدامات کئے ہیں جو کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی مضبوطی کا مظہر ہے. دونوں ممالک کے پرچموں کے ساتھ روسی اور اردو زبان میں پاکستان اور روس کے نام بھی چل رہے ہیں
14اگست کی رات ماسکو میں پاکستان کے پرچم کی آویزگئ ایک تاریخی لمحہ ہے