روسی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ اس نے21اگست صبح کو ایک یوکرین ڈرون طیارے کو الیکٹرانک جامنگ نظام سے ماسکو کے نواح میں مار گرایا ہے۔
ماسکو (صداۓ روس): اسپوتنک نیوز کی رپورٹ کے مطابق روس کی وزارت دفاع نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماسکو کے فضائیہ دفاعی نظام نے ماسکو کے نواح میں 21 اگست کو صبح 6 بج کر 50 منٹ پر یوکرین کے ایک مسلح ڈرون طیارے کو الیکڑانک جامنگ نظام کے ذریعے مار گرایا ہے۔
یہ ڈرون طیارے اپنے مرکز سے رابطہ منقطع ہونے کے بعد پوکروسکوئے کے علاقے میں جا گرا۔
رپورٹ کے مطابق روس نے کہا ہے کہ یوکرین کے روس کے مختلف علاقوں میں ڈرون حملوں سے پانچ روسی شہری زخمی ہوگئے ہیں اور اس سے ماسکو ائیرپورٹ کی پروازوں میں بھی خلل ہوا ہے جب کہ 50 ہوائی جہازوں کو دوسرے ہوائی اڈوں کی طرف بھیجا گیا ہے۔
یاد رہے ہفتے کے دن بھی روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا تھا کہ بلگراڈ میں یوکرین کے 12 ڈرون طیارے مار گرائے گئے ہیں۔