ہومتازہ ترینمغرب ہمیں میزسے ہٹا کر میدان جنگ جانے پر مجبور کررہا ہے،...

مغرب ہمیں میزسے ہٹا کر میدان جنگ جانے پر مجبور کررہا ہے، روس

مغرب ہمیں میزسے ہٹا کر میدان جنگ جانے پر مجبور کررہا ہے، روس

ماسکو (صداۓ روس)
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے جمعرات کو صحافیوں کو بتایا کہ ماسکو کو حکمت عملی سے شکست دینے کے مغرب کے عزائم نے روس کو سفارتی ذرائع کے بجائے میدان جنگ میں جانے پر مجبورکیا ہے۔ روسی وزیر خارجہ کے مطابق مغربی ممالک کہتے ہیں ہمیں میدان جنگ میں روس کو شکست دینی چاہیے، اور روس کو میدان جنگ میں ہی اسٹریٹجک شکست دینا چاہیے۔ روسی وزیر خارجہ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ٹھیک ہے پھر ہم بھی اپنی جنگ میدان جنگ میں لڑیں گے نہ کے کسی سفارتی میز پر بیٹھ کر. لاوروف نے کہا کہ روس ہمیشہ بات چیت کے لیے تیار ہے لیکن ہم کسی کو بات کرنے کے لیے مدعو نہیں کریں گے جب ہمیں غیر مہذب الٹی میٹم، بلیک میل یا دھمکیاں دی جائیں تو پھر روس بھی اسی زبان میں جواب دے گا.

انہوں نے زور دے کر کہا کہ روس تمام مسائل کا حل بات چیت سے حل کرنے پر یقین رکھتا ہے تاہم اگر ہمیں مجبور کیا جائے گا تو ہم بھی میدان جنگ میں لڑنے کے لئے تیار ہیں.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

198 تبصرے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں