افغانسان کوعبرتناک شکست، پاکستان عالمی نمبر ون ٹیم بن گئی
کولمبو انٹرنیشنل ڈیسک
شاہینوں کی افغان کرکٹ ٹیم کو عبرتناک شکست، پاکستان او ڈی آئی کی عالمی نمبر ون ٹیم بن گئی۔ قومی ٹیم نے مقرررہ اوورز میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر دو سو اڑسٹھ رنز بنائے تھے، دو سو انہتر رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی ٹیم اڑتالیسویں اوورز میں دو سو نو رنز بناسکی اور اس کے تمام کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔
آج قومی ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئیں، ٹیم میں محمد نواز، فہیم اشرف، وسیم جونیئر اور سعود شکیل کو شامل کیا گیا ہے، سعود شکیل کا یہ ڈیبیو میچ ہے۔ کولمبو میں سیریز کے آخری میچ کے ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ آج پہلے دس اوور مشکل ہوں گے، زیادہ سے زیادہ رنز بنا کر افغان ٹیم پر دباؤ بڑھائیں گے۔ بابر اعظم نے بتایا کہ میچ کے لیے ٹیم میں چار تبدیلیاں کی ہیں۔ سعود شکیل، فہیم اشرف، محمد نواز اور وسیم جونیئر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ حارث رؤف، نسیم شاہ، افتخار احمد اور اسامہ میر کو آرام دیا گیا ہے۔ سیریز کے آخری میچ کے لیے افغانستان کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔