روسی فوج یوکرین کے دوسرے بڑے شہر خارکوف کے قریب مضبوط پوزیشن میں آگئی
ماسکو (صداۓ روس)
روسی وزارت دفاع کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل ایگور کوناشینکوف نے کہا کہ ہے روسی افواج نے گزشتہ روز یوکرین کے دوسرے بڑے شہر خارکوف کے قریب شہر کوپیانسک کے علاقے میں فرنٹ لائن پر اپنی پوزیشنیں بہتر کرلی ہیں اور یوکرائنی حملہ آور ٹیموں کے پانچ حملوں کو پسپا کیا۔ ترجمان وزارت دفاع کے مطابق بیٹل گروپ ویسٹ کی افواج، جن کو جنگی طیاروں اور توپ خانے کے یونٹوں کی مدد حاصل تھی نے کوپیانسک کے علاقے میں فرنٹ لائن کے ساتھ اپنی پوزیشنیں بہتر کیں ہیں۔
انوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز 115ویں میکانائزڈ بریگیڈ، 25ویں ایئر اسالٹ بریگیڈ اور یوکرین کی مسلح افواج کی 68ویں رینجر بریگیڈ کی حملہ آور ٹیموں کے پانچ حملوں کو خارکوف ریجن میں سنکووکا کے قریب پسپا کر دیا گیا. اس کے علاوہ نوووسیلووسکوئے، رائیگوروڈکا اور نووئیگوگوروفکا پیپلز ریپبلک میں بھی دشمن کی افواج کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا گیا.