ہومانٹرنیشنلبرطانیہ کو دھچکا، یوکرین میں معروف برطانوی ٹینک تباہ کردیا گیا

برطانیہ کو دھچکا، یوکرین میں معروف برطانوی ٹینک تباہ کردیا گیا

برطانیہ کو دھچکا، یوکرین میں معروف برطانوی ٹینک تباہ کردیا گیا

ماسکو (صداۓ روس)
یوکرین میں جاری روسی فوجی آپریشن کے دوران برطانیہ کی جانب سے یوکرین کو دئیے گئے جدید ترین ٹینک کو تباہ کر دینے کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں. اس حوالے سے آن لائن گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں ایک تباہ شدہ برطانوی ساختہ چیلنجر ٹو مین جنگی ٹینک دکھایا جا رہا ہے جو یوکرین کو برطانیہ نے فراہم کیا تھا۔ یہ پہلا موقع ہوگا کہ اس طرح کا ٹینک دشمن کے میزائل کا نشانہ بنے ہیں۔ غیر تصدیق شدہ کلپ ایک تباہ شدہ ٹینک کے ملبے سے گزرنے والی ایک کار سے فلمایا گیا تھا، جس کی مین گن کالے دھوئیں کے بادلوں سے نکل رہی تھی۔ اس کا مخصوص برج ایک چیلنجر ٹوجیسا معلوم ہوتا ہے، جس میں اس حصے میں تھرمل ویژن سسٹم موجود ہے۔

اس ویڈیو میں کار میں سوار افراد کو یوکرائنی لہجے کے ساتھ کوستے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ ایک اور تباہ شدہ ٹینک، جو بظاہر سوویت ڈیزائن کردہ ٹی چونسٹھ لگتا ہے، سڑک سے تھوڑا آگے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو شیئر کرنے والے آن لائن ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اسے ذپوروزہے ریجن کے ربوتینو گاؤں کے قریب فلمایا گیا تھا۔ واضح رہے حالیہ ہفتوں میں اس بستی کے آس پاس شدید لڑائیاں ہوئی ہیں، جب کہ یوکرینی افواج اس پر قبضہ کرنے کی کوشش کرتی رہی.

آپریشن میں شامل یوکرائنی یونٹوں میں سے ایک ایلیٹ بیاسی ویں ایئر اسالٹ بریگیڈ تھی، جو چار چیلنجر ٹو ٹینکوں سے لیس تھی کیونکہ برطانیہ نے موسم گرما میں جوابی کارروائی کے لیے یوکرین کی مدد کی غرض سے یہ ٹینک فراہم کئے تھے۔ فوٹیج میں موجود تباہ شدہ ٹینک شاید ان ٹینکوں میں سے ایک تھا جسے روسی فوج کی جانب سے تباہ کردیا گیا تھا.

یاد رہے برطانیہ نے یوکرین کو چوداں چیلنجر ٹو ٹینک فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے، حالانکہ کچھ یوکرائنی حکام کا دعویٰ ہے کہ اس تعداد کو دوگنا کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب روسی وزارت دفاع نے ان میں سے کسی کی تباہی کی باضابطہ اطلاع نہیں دی ہے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

1 تبصرہ

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں