ہومپاکستانروس میں پاکستانی سفیر کی روسی نائب وزیرخارجہ سے ملاقات

روس میں پاکستانی سفیر کی روسی نائب وزیرخارجہ سے ملاقات

روس میں پاکستانی سفیر کی روسی نائب وزیرخارجہ سے ملاقات

ماسکو ( اشتیاق ہمدانی )
روس میں اپنی مدت پوری کرنے والے پاکستانی سفیر شفقت علی خان نے روسی نائب وزیر خارجہ آندرے روڈینکو سے ملاقات کی جس میں انہوں نے دو طرفہ تعلقات سمیت بین الاقوامی ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا۔ روسی وزارت خارجہ کی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ روسی نائب وزیر خارجہ آندرے روڈینکو نے پاکستان اور روس کے تعلقات میں مثبت پیشرفت میں بھرپور کردار ادا کرنے پر شفقت علی خان کا شکریہ ادا کیا۔

اس ملاقات اور بات چیت میں پاکستان اور افغانستان کے لئے روسی صدر کے نمایندے ضمیر کابلوف بھی شریک تھے۔ فریقین نے اقوام متحدہ میں ماسکو اور اسلام آباد کے درمیان بات چیت کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا، جن میں یونیسکو، اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل، اور اقوام متحدہ کی اقتصادی اور سماجی کونسل کے معاملات شامل ہیں۔ اس ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے نمائندوں نے بین الاقوامی ایجنڈے کے اہم ترین مسائل کے حوالے سے دونوں ممالک کے نقطہ نظر کی مماثلت پر اتفاق کیا. روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اس طرح کی ملاقاتوں میں دو طرفہ موضوعات پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ جاری بیان میں کہا گیا کہ اس دوران سلامتی اور سٹریٹجک استحکام کو یقینی بنانے کے باہمی مفادات کے علاوہ، روس پاکستان تعاون کو مزید تعمیری انداز میں فروغ دینے کے باہمی عزم کی تصدیق کی گئی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

25 تبصرے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں