یوکرین ماسکو پر حملہ کرنے کیلئے آسٹریلوی ڈرون استعمال کررہا ہے، روس
ماسکو (صداۓ روس)
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے ایک تبصرے میں کہا کہ یوکرین کی افواج روسی سرزمین پر حملہ کرنے کے لیے آسٹریلیا کے فراہم کردہ ڈرونز کا استعمال کررہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز آسٹریلیا کے وزیر دفاع رچرڈ مارلس نے آسٹریلوی سیاسی اشرافیہ سے کہا کہ یہ ڈرون وصول کنندہ کے ذریعے فضائی جاسوسی کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔
روسی سفارت کار نے بتایا کہ ڈرون بنانے والی کمپنی نے اپنی پریس ریلیز میں کہا کہ یہ ڈرون میدان جنگ میں فوجی ساز و سامان کی فراہمی اور دشمن کے اہداف کی نگرانی کے مشن کو انجام دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے. ماریا زاخارووا نے نے کہا کہ اس بات سے پتہ چلا کہ آسٹریلوی ڈرون دراصل روسی سرزمین پر حملوں کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔
زاخارووا نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ آسٹریلوی حکومت اجتماعی مغرب کے روسوفوبک نظریات کے مطابق واشنگٹن سے چلائی جانے والی روس مخالف مہم میں جوش و خروش سے حصہ ڈالتی ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ یہ جانتے ہوئے کہ تمام آسٹریلوی شہری یوکرین کو دی جانے والی اس فوجی امداد سے متفق نہیں ہیں، (کیونکہ یہ فوجی امداد ان کے ملک کے قومی مفادات کے خلاف ہے)، آسٹریلوی سیاست دان عوامی رائے عامہ اور عام رائے دہندگان سے چھپ کر یوکرین کو فوجی امداد جاری رکھے ہوئے ہیں.
MyCellSpy é um aplicativo poderoso para monitoramento remoto em tempo real de telefones Android.