سرگئی سوبیانین دوبارہ ماسکو کے میئر منتخب ہوگئے
ماسکو (صداۓ روس)
روس کے مرکزی انتخابی کمیشن نے اطلاع دی ہے کہ ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانین نے تین چوتھائی ووٹ حاصل کر کے تیسری مدت کے لیے کامیابی حاصل کی ہے. ماسکو میں ہونے والے ماسکو میئر کے انتخابات میں سوبیانین نے %76 ووٹ حاصل کئے جبکہ کمیونسٹ پارٹی کے امیدوار لیونیڈ زیوگانوف صرف %12 ووٹ ہی حاصل کرسکے. دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے بورس چرنیشوف، سینٹرلسٹ ولادیسلاو داوانکوف اور قدامت پسند دیمتری گوسیو 6 فیصد سے بھی کم ووٹ لے سکے۔ سوبیانین نے ماسکو کے رہاشیوں کی جانب سے حمایت کئے جانے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ووٹرز نے ہم پر اعتماد کیا ہے جس کا مطلب ہے کہ ہمارے سامنے مشکل اور اہم کام ہیں۔
یاد رہے صدر ولادیمیر پوتن کی یونائیٹڈ رشیا پارٹی کے رکن سوبیانین کو 2010 میں اس وقت کے صدر دیمتری میدویدیف نے ماسکو کا میئر مقرر کیا تھا۔ انہوں نے 2013 میں اپنی میئرلٹی کو ووٹ دیا اور جیت گئے، اور پھر 2018 میں دوسری مدت میں بھی انتخابات میں کامیابی حاصل کی اور ماسکو کے میئر منتخب ہوئے. سوبیانین نے ماسکو کے پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کو وسعت دینے میں بہت زیادہ سرمایہ کاری کی ہے، لیکن دوسری جانب ان پر نئے تعمیراتی منصوبوں کے حق میں تاریخی عمارتوں کو گرانے کی اجازت دینے پر تنقید کی جاتی رہی ہے۔
À l’heure actuelle, les logiciels de contrôle à distance sont principalement utilisés dans le domaine bureautique, avec des fonctions de base telles que le transfert de fichiers à distance et la modification de documents.