ہومتازہ ترینمغرب جی 20 میں یوکرین سے متعلق اپنا بیانیہ منوانے میں ناکام...

مغرب جی 20 میں یوکرین سے متعلق اپنا بیانیہ منوانے میں ناکام رہا، روس

مغرب جی 20 میں یوکرین سے متعلق اپنا بیانیہ منوانے میں ناکام رہا، روس

ماسکو (صداۓ روس)
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے بتایا ہے کہ مغرب نئی دہلی میں ہونے والے جی 20 سربراہی اجلاس میں یوکرین کے تنازعے سے متعلق اپنا بیانیہ پیش کرنے میں ناکام رہا، انہوں نے کہا کہ جی 20 اجلاس اپنے مقاصد کے تحت منعقد ہو جو کے ترقی پذیر ممالک کی کوششوں کا نتیجہ تھا. صحافیوں سے بات کرتے ہوئے لاوروف جنہوں نے اس اجلاس میں روسی وفد کی سربراہی کی تھی نے سربراہی اجلاس کے میزبان ہندوستان کی تعریف کی جس نے دعویٰ کیا کہ اس نے گلوبل ساؤتھ کے ممالک کو مضبوط کرنے میں مدد کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ اجلاس دنیا کی 20 معاشی قوتوں کو اپنے معاشی و اقتصادی مسائل پر توجہ مبذول کرنے میں مشغول رہا، جبکہ مغرب کو ایک بار پھر سے اس سربراہی اجلاس کے پورے ایجنڈے کو یوکرین سے متعلق اپنا بیانیہ پیش کرنے میں ناکام کیا.ان کا کہنا تھا کہ یہ ہی وجہ ہے کہ اس اجلاس میں ابھرتی ہوئی معیشتوں کو درپیش مسائل سے توجہ ہٹانا ناممکن بنایا۔

روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ جی ٹوئنٹی اجلاس نے اقتصادی اور مالیاتی امور پر توجہ مرکوز کی اور ابھرتے ہوئے ممالک کی تعریف کی جنہوں نے اجلاس کو “سیاسی کلب” میں تبدیل ہونے سے روکا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

1 تبصرہ

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں