ہومتازہ ترینروس میں دہائی کا سب سے بڑا ہیرا دریافت

روس میں دہائی کا سب سے بڑا ہیرا دریافت

روس میں دہائی کا سب سے بڑا ہیرا دریافت

ماسکو (صداۓ روس)
ہیروں کی تنظیم الروسا نے پیر کو روس میں گزشتہ دہائی کے سب سے بڑے ہیرے کی دریافت کا اعلان کیا۔ یہ جواہر جمہوریہ سخا کے انبار ضلع کی ایک کان سے آیا ہے جسے یاکوتیا بھی کہا جاتا ہے۔ الروسا کے جنرل ڈائریکٹر پاول مارینیچیو نے کہا کہ ماہرین نے ابھی اس ہیرے کا تفصیل سے مطالعہ کرنا ہے اور کان کنی والے ہیرے کی صلاحیت اور خصوصیات کا جائزہ لینا ہے، لیکن بلا شبہ یہ ہماری کمپنی اور ملک کی ہیروں کی صنعت دونوں کے لیے ایک ریکارڈ ہولڈر ہے. اس ہیرے کی دریافت کے حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ اس ہیرے کی تلاش 2023 کان کنی کے سیزن کا ایک بہترین اختتام ہوگا.

اس ہیرے کا سائز 390.7 قیراط ہے اور اسے 9 ستمبر کو انبار ڈائمنڈز کمپنی نے دریافت کیا تھا، جو کہ الروسا کی ذیلی کمپنی ہے جو شمال مشرقی سائبیریا میں مایت کان کو چلاتی ہے۔ الروسا کے مطابق یہ تلاش رات کے وقت ہیرے والی ریت کو دھونے کے دوران ہوئی۔ الروسا کی طرف سے پوسٹ کی گئی تصویر میں ایک کرسٹل نظرآتا ہے جس کی بے قاعدہ شکل اور ایک پیلے بھورے رنگ کا ہالہ ہے، جو کہ ایک بہت ہی نایاب مجموعہ ہے۔ یہ ہیرا 2013 میں دریافت کئے جانے والے 401 کیرٹ ہیرے سے تھوڑا سا چھوٹا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

1 تبصرہ

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں