ہومپاکستانروس اور پاکستان کے دو طرفہ تعلقات خوش آئند ہیں، ڈاکٹر سید...

روس اور پاکستان کے دو طرفہ تعلقات خوش آئند ہیں، ڈاکٹر سید جعفر صمدانی

روس اور پاکستان کے دو طرفہ تعلقات خوش آئند ہیں، ڈاکٹر سید جعفر صمدانی

(محمد عرفان شفیق، کویت)
پاکستان کی خطے میں استحکام کے لئے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہیں، روس اور پاکستان کے دو طرفہ تعلقات خوش آئند ہیں روسی پولیٹیکل سیکرٹری
دو طرفہ تعلقات میں فروغ، وقت اور خطے کی اہم ضرورت ہے ڈاکٹر سید جعفر صمدانی

پاکستان کے یوم دفاع 6 ستمبر کے موقع پر کویت میں موجود سفارت خانہ روس کے پولیٹیکل آفیسر کے پرسنل سیکرٹری اندری تسیفوف نے پاکستان عوامی سوسائٹی کویت کے منعقد کئے پروگرام میں خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روس خطے میں استحکام کے لئے کی گئی پاکستان کی کوششوں کو سراہتا ہے، روس اور پاکستان کے تعلقات میں ماضی کی نسبت بہت نمایاں بہتری آئی ہے اور روس ان دو طرفہ تعلقات کو خطے میں امن استحقام اور اعتماد کی اس فضاء کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ دونوں ممالک میں روابط خطے میں دیر پا امن کی ضمانت ہیں۔ روس تمام ممالک کے دوستانہ تعلقات کا خیر مقدم کرتا ہے، خاص طور پر کویت اور سعودیہ کے ساتھ روس کے بہت اچھے روابط ہیں۔
اس موقع پر پاکستان عوامی سوسائٹی کویت کے صدر ڈاکٹر سید جعفر صمدانی نے مسڑ اندری تسیفوف کا خاص طور پر شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنی مصروفیات میں سے وقت نکال کر دفاع پاکستان کی تقریب میں شرکت کی۔ ڈاکٹر سید جعفر صمدانی نے کہا دو طرفہ تعلقات میں فروغ، وقت اور خطے کی اہم ضرورت ہے۔ تعلیم، سیاحت، تجارت، پولیٹیکل آفئیرز دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔ پاکستان عوامی سوسائٹی کویت نے معزز مہمان کی ضیافت کے لئے ایک مقامی ہوٹل میں شاندار عشائیہ کا بندوبست کیا تھا۔ مہمان خصوصی سفارت خانہ روس نے پاکستان عوامی سوسائٹی کویت کا خاص طور پر پروگرام میں مدعو کرنے اور پر تکلف ضیافت کا شکریہ ادا کیا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

1 تبصرہ

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں