ماسکو (صدائے روس) جزا فوڈ نے پاکستانی سفیر کو پاک روس تعلقات کے فروع میں کردار پر یادگار شیلڈ دی ہے۔
ماسکو میں جزا فوڈ کے ڈسٹریبیوٹر آصف ہاشمی نے پاکستانی سفارت خانے میں روس میں متعین رہنے والے سفیر شفقت علی خان سے الوداعی ملاقات کی اور ان کی پاکستان اور روس کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے پر جزا فوڈ کی جانب سے یادگار شیلڈ پیش کی۔
جنید جمشید مرحوم کی کمپنی جزا فوڈ ماسکو میں بڑے پیمانے پر پاکستانی باسمتی چاول کی فیلڈ میں کام کر رہی ہے۔
جزا فوڈ کو ماسکو میں لانچ کرنے والے آصف ہاشمی نے جلد ہی جزا فوڈ کی دیگر پروڈکٹس کو بھی روس میں متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے۔
پاکستانی سفیر نے جزا فوڈ کی پروڈکٹ کی بڑھتی مانگ اور کامیابی پر آصف ہاشمی کی کوششوں کو سراہا اور ان کو مبارکباد دی ۔
Comment récupérer les SMS supprimés sur mobile? Il n’y a pas de corbeille pour les messages texte, alors comment restaurer les messages texte après les avoir supprimés?