ہومانٹرنیشنلجاپان کے چڑیا گھروں میں عالمی یومِ گوریلا منایا گیا

جاپان کے چڑیا گھروں میں عالمی یومِ گوریلا منایا گیا

جاپان کے چڑیا گھروں میں عالمی یومِ گوریلا منایا گیا

ٹوکیو انٹرنیشنل ڈیسک
جاپان میں چڑیا گھروں نے اتوار کے روز عالمی یومِ گوریلا منایا۔ اس موقع پر اس نسل کے بڑے جانوروں کیلئے تقریبات منعقد ہوئیں۔ عالمی یومِ گوریلا منانے کا دن ایک تنظیم نے مقرر کیا ہے جو انتہائی ناپیدگی کے خطرے سے دوچار انواع کے تحفظ کیلئے وقف ہے۔

ٹوکیو میں واقع اُوئینو زولوجیکل گارڈن میں، چڑیا گھر کی دیکھ بھال کرنے والے ایک کارکن نے وہاں آنے والوں کو وضاحت کی کہ اسمارٹ فونز اور دیگر برقی آلات میں استعمال کی جانے والی نایاب دھاتوں کیلئے کان کنی کی وجہ سے گوریلاؤں کے مسکن کم ہوتے جا رہے ہیں۔ یہ چڑیا گھر وہاں آنے والوں سے گوریلا کے مسکنوں کو محفوظ رکھنے کیلئے مدد کی درخواست کر رہا ہے اور وہ اسمارٹ فونز کی ریسائیکل کیلئے 22 اکتوبر تک عطیہ باکس وہاں رکھے گا۔

60 کے پیٹے کی ایک خاتون کا کہنا تھا کہ وہ گوریلوں کو پسند کرتی ہیں اور اسی وجہ سے وہ عالمی یومِ گوریلا پر چڑیا گھر آئی ہیں اور ان جانوروں کی خیرخواہی میں مدد کیلئے اپنا فون عطیہ کیا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں