ہومتازہ ترینتاشقند میں ایئرپورٹ کے قریب زور دار دھماکہ

تاشقند میں ایئرپورٹ کے قریب زور دار دھماکہ

تاشقند میں ایئرپورٹ کے قریب زور دار دھماکہ

تاشقند (صداۓ روس)
ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں ایئرپورٹ کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے. مقامی میڈیا رپورٹس اور جائے وقوعہ سے حاصل ویڈیوز کے مطابق جمعرات کی صبح ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی جس نے ایک گودام کو مکمل طور پر تباہ کر دیا۔ دھماکے سے متعلق فوٹیج میں تاشقند کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے پاس ایک گودام سے دھواں اور بڑے پیمانے پر آگ کے شعلے نکلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ابھی تک دھماکے کی وجہ واضح نہیں ہو سکی ہے. ازبک نیوز ویب سائٹ داریو نے ہنگامی حالات کی وزارت کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ یہ واقعہ تاشقند کے بین الاقوامی ہوائی اڈے اسلام کریموف کے پاس ایک گودام میں پیش آیا۔

اب تک کی تفصیلات کے مطابق فائر سروسز اور امدادی ٹیم کے درجنوں اہلکار اور گاڑیاں گودام تک پہنچ چکی ہیں۔
ازبک وزارت صحت نے بتایا کہ ابھی تک کسی بھی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔ تاہم میڈیکل ٹیم و ڈاکٹر تمام ضروری طبی امداد کے لئے جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔ وزارت صحت نے مزید کہا کہ حادثے کی جگہ اور آس پاس کے اپارٹمنٹس میں آگ لگنے سے زخمی ہونے والے لوگوں کو ہنگامی طبی امداد بھی فراہم کی جا رہی ہے۔’

اس دھماکے سے شیشے ٹوٹ گئے اور گودام کے اردگرد وسیع دائرے میں عمارتوں کو نقصان پہنچا اور اس کی شدت نے پورے شہر کو ہلا کر رکھ دیا۔ آن لائن گردش کرنے والی تصاویر میں دھوئیں کا ایک ٹکڑا ہوا میں سینکڑوں فٹ بلند ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ 20 میل دور تک لوگوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے دھماکے کے جھٹکے محسوس کیے ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں