arazzh-CNnlenfrdehiitkkkypsfaptruestgtrukuruz

ہومتازہ ترینقزاقستان کا ملک مخالف غیرملکیوں کو ملک سے نکالنے کا فیصلہ

قزاقستان کا ملک مخالف غیرملکیوں کو ملک سے نکالنے کا فیصلہ

قزاقستان کا ملک مخالف غیرملکیوں کو ملک سے نکالنے کا فیصلہ

آستانہ (صداۓ روس)
قزاقستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان ایبک سمادیروف نے پیر کو کہا کہ آستانہ نے غیر ملکیوں کی ایک ایسی فہرست تیار کی ہے جنہیں وہ قازقستان کی سلامتی کے لئے خطرہ سمجھتا ہے. انہوں نے مزید کہا کہ فہرست میں شامل افراد کو قازقستان میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں آستانہ کی پالیسی کے بارے میں پوچھے جانے والے ایک سوال پر سمادیروف نے ایک باقاعدہ بریفنگ میں صحافیوں کو بتایا کہ ہم ایسی فہرست رکھتے ہیں جس میں ملک مخالف عناصر کی تفصیلات موجود ہیں۔

سمادیروف نے وضاحت کی کہ یہ ایک ورکنگ لسٹ ہے جسے صرف اندرونی استعمال کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، اور مزید کہا کہ وزارت خارجہ اسے عام کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی۔ نہ ہی وزارت کی جانب سے بلیک لسٹ میں موجود غیر ملکی شہریوں کی صحیح تعداد کا بتایا گیا ہے. ترجمان نے مزید کہا کہ ایسے لوگوں کی ملک میں داخلے کے لئے سرحد بند کردی گئی ہے اور آئندہ قزاقستان مخالف شخص ملک میں داخل نہیں ہوسکتا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں