ہومتازہ ترینروس اور ازبک صدور کے درمیان رواں ہفتے ملاقات ہوگی، کریملن

روس اور ازبک صدور کے درمیان رواں ہفتے ملاقات ہوگی، کریملن

روس اور ازبک صدور کے درمیان رواں ہفتے ملاقات ہوگی، کریملن

ماسکو (صداۓ روس)
روس کے صدر ولادیمیر پوتن ٦ اکتوبر کو ماسکو میں ازبک صدر شوکت مرزیوئیف سے ملاقات کریں گے، جو سرکاری دورے پر روس میں ہوں گے۔ کریملن کی پریس سروس نے کہا ہے کہ ازبک صدر کے اس دورہ ماسکو کے دوران جامع اسٹریٹجک شراکت داری اور اتحاد کے ساتھ ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر روس-ازبک تعلقات کی مزید ترقی کے امکانات پر بات چیت کرنے کے منصوبے ہیں۔ کریملن نے کہا کہ یہ مذاکرات سربراہان مملکت کی طرف سے ایک مشترکہ بیان کو اپنانے اور متعدد بین الاضلاع اور تجارتی معاہدوں پر دستخط کے ساتھ اختتام پذیر ہوں گے۔ ازبک رہنما کی پریس سروس نے قبل ازیں کہا تھا کہ ازبک صدر مرزی یوئیف صدر پوتن کی دعوت پر پانچ سے سات اکتوبر کو روس کا سرکاری دورہ کریں گے۔ واضح رہے ازبکستان روس کا ایک اہم شراکت دار ہے اور دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات ہیں.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

196 تبصرے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں