ہومتازہ ترینکرکٹ ورلڈ کپ، نیوزی لینڈ کی انگلینڈ کے خلاف افتتاحی میچ میں...

کرکٹ ورلڈ کپ، نیوزی لینڈ کی انگلینڈ کے خلاف افتتاحی میچ میں نو وکٹوں سے فتح

کرکٹ ورلڈ کپ، نیوزی لینڈ کی انگلینڈ کے خلاف افتتاحی میچ میں نو وکٹوں سے فتح

دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک)
آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ ٢٠٢٣ کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو نو وکٹ سے شکست دے دی ہے۔
جمعرات کو احمد آباد میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٢٨٤ رنز کا ہدف ایک وکٹ کے نقصان کا آسانی سے پورا کر لیا اور فتح اپنے نام کی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز اچھا نہ تھا اور اننگز کے دوسرے ہی اوور میں وِل ینگ بغیر کوئی رن بنائے سیم کرن کے بال پر آؤٹ ہوگئے۔

تاہم اس کے بعد ڈیون کونوے اور رچن رویندر نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سینچریاں سکور کیں۔ ڈیون کونوے ١٥٢ اور رویندر ١٢٣ رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ اس سے قبل جمعرات کو احمدآباد کے نریندر مودی کرکٹ سٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تو انگلینڈ نے مقررہ ٥٠ اوورز میں ٩ وکٹوں کے نقصان پر٢٨٢ رنز بنائے تھے۔ انگلینڈ کی جانب سے جو رُوٹ ٧٧ ، کپتان جوز بٹلر ٤٣ جبکہ جونی بیئرسٹو نے ٣٣ رنز سکور کیے۔
نیوزی لینڈ کی طرف کے بولنگ کرتے ہوئے میٹ ہینری نے تین، گلین فلپس اور مچل سینٹنر نے دو دو، جبکہ ٹرینٹ بولٹ اور رَچن رویندرا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

نیوزی لینڈ کو اس میچ میں کپتان کین ولیمسن اور فاسٹ بولرز لوکی فرگوسن اور ٹِم ساؤتھی کی خدمات انجری کے باعث میسر نہیں ہیں جبکہ دفاعی چیمپیئن انگلینڈ نے سٹار آل راؤنڈر بین سٹوکس کو انجری کے باعث آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
خیال رہے یہ ہی دونوں ٹیمیں ٢٠١٩ میں کھیلے گئے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں آمنے سامنے آئی تھیں جس میں اعصاب شکن مقابلے کے بعد انگلینڈ نے پہلی مرتبہ ون ڈے ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا تھا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں