فٹبال ورلڈکپ 2030 کے میزبان تین براعظموں کے چھے ممالک ہوں گے
لندن (انٹرنیشنل ڈیسک)
فیفا کونسل کے فیصلے کے مطابق ٢٠٣٠ کے ورلڈ کپ کے مقابلے، ایک سوسالہ جشن تاسیس کی مناسبت سے، تین براعظموں کے چھے ملکوں میں ہوں گے۔ فیفا نے اعلان کیا ہے کہ ٢٠٣٠ کے ورلڈکپ کی میزبانی کے لئے، مراکش پرتگال اور اسپین کی درخواستیں قبول کرلی گئی ہیں اور تینوں ملکوں میں مقابلے ہوں گے، لیکن یہ موافقت مشروط ہے۔ فیفا کونسل نے کہا ہے کہ ان تینوں ملکوں نے اگر میزبانی کے لئے اپنی نامزدگی کے تمام مراحل پورے کرلئے تو ٢٠٢٤ کی فیفا کی جنرل باڈی کے اجلاس میں سرکاری طور پر ورلڈکپ ٢٠٣٠ کے میزبان کی حیثیت سے ان کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔
فیفا کونسل کے اجلاس میں اس بات کی بھی موافقت کی گئی ہے کہ سوسالہ یوم تاسیس کا جشن یورو گوئے کے دارالحکومت مونٹے ویڈیو میں جہاں پہلا ورلڈ کپ ہوا تھا، منعقد ہوگا۔
فیفا کونسل کے فیصلے کے مطابق ورلڈکپ ٢٠٣٠ کے پہلے تین افتتاحی کھیل بالترتیب، یوروگوئے، ارجنٹینا، اور پیرا گوئے میں ہوں گے ۔
فیفا کونسل نے اس اجلاس میں اسی طرح ٢٠٣٤ کے ورلڈ کپ کی میزبانی کے لئے نامزدگی کے آغاز کا اعلان کیا اور ایشیا و پیسیفک فٹبال کنفیڈریشن کے رکن ملکوں سے درخواست کی کہ فیفا ورلڈ کپ ٢٠٣٤ کی بہترین میزبانی کی شرائط کے تعلق تجاویز پیش کریں۔