ہومتازہ ترینآذربائیجانی صدر نے وعدہ کیا ہے ناگورنو کاراباخ میں آرمینیائی شہری محفوظ...

آذربائیجانی صدر نے وعدہ کیا ہے ناگورنو کاراباخ میں آرمینیائی شہری محفوظ ہیں، پوتن

آذربائیجانی صدر نے وعدہ کیا ہے ناگورنو کاراباخ میں آرمینیائی شہری محفوظ ہیں، پوتن

ماسکو صداۓ روس
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے والدائی ڈسکشن کلب کے مکمل اجلاس میں کہا کہ آذربائیجان کے صدر الہام علیئیف کے ساتھ گفتگو میں آذربائیجان کے رہنما نے وعدہ کیا کہ وہ ناگورنو کاراباخ کی آرمینیائی آبادی کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔ پوتن نے کہا کہ جیسا کہ آپ جانتے ہیں میں نے اس سلسلے میں آذربائیجانی صدرعلیئیف کے ساتھ بات چیت کی ہے۔ ہم نے اس کے بارے میں پہلے بھی بات کی تھی اور وہ مجھے یقین دلاتے رہے کہ چاہے کچھ بھی ہو جائے وہ نگورنو کاراباخ کی آرمینیائی آبادی کے تحفظ اور حقوق کو یقینی بنائیں گے ۔ لیکن اب وہاں تقریباً کوئی آرمینیائی نہیں ہے سب چلے گئے ہیں۔ صدر پوتن نے وضاحت کرتے ہوئے کہا اس وقت شاید تقریباً 1000 سے 1500 لوگ وہاں رہ گئے ہوں گے.

روسی صدر نے کہا کہ تاہم تمام علاقائی مسائل کے حل کے ساتھ جب آرمینیائی آبادی اور نگورنو کاراباخ کے سابق حکام کی بات کی جائے گی تو آذربائیجانی قیادت کو انسانی ہمدردی کے اصولوں پر کاربند رہنا ہوگا.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

192 تبصرے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں