ہومانٹرنیشنلمیکسیکو میں ٹریفک حادثہ 18 افراد موقع پر ہلاک

میکسیکو میں ٹریفک حادثہ 18 افراد موقع پر ہلاک

میکسیکو میں ٹریفک حادثہ 18 افراد موقع پر ہلاک

میکسیکو سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک)
میکسیکو میں بس حادثے میں ١٨ افراد ہلاک اور ٢٧ زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق میکسیکو میں مہاجرین کی بس کو حادثہ پیش آگیا، جس کے نتیجے میں بچوں سمیت ١٨ افراد ہلاک جبکہ ٢٧ شدید زخمی ہو گئے جن کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی میکسیکو میں مہاجرین بس کے ذریعے غیر قانونی طریقے سے امریکا، میکسیکو بارڈر پر جا رہے تھے کہ راستے میں تارکین وطن کی بس الٹنے کی وجہ سے حادثہ پیش آگیا۔ بس میں وینزویلا اور ہیٹی کے تارکین وطن سوار تھے۔

حکام کے مطابق واقعہ میکسیکو کے جنوب میں پیش آیا۔ مرنے والوں میں ١٣ مرد اور دو خواتین اور ٣ بچے شامل ہیں جبکہ 27 زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں