روس میں امریکی مجسمہ آزادی کی نقل گرادی گئی
ماسکو صداۓ روس
کریمیا کے قصبے بخچیسرائے میں منی ایچر پارک میں جمعہ کے روز مجسمہ آزادی یعنی سٹیچو آف لبرٹی کی نقل اتار دی۔ کریمیا کی پارلیمنٹ کے سربراہ ولادیمیر کونسٹنٹینوف نے اس اقدام کو امریکا کے لیے ایک پیغام قرار دیا ہے۔ کونسٹنٹینوف نے ٹیلی گرام پر لکھا کہ ہم اپنے ملک کے بارے میں امریکہ کے رویے کو برداشت نہیں کریں گے، “امریکیوں کو سوچنا چاہیے کہ ہمارا ملک اور دنیا کے بہت سے دوسرے مہذب معاشرے انہیں مزید برداشت کرنے کے لیے تیار کیوں نہیں ہیں؟ قانون ساز نے کہا کہ روس کے پاس اپنی تاریخی یادگاریں زیادہ ہیں جو پارک میں دکھائی جا سکتی ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ امریکی مجسمہ کی نقل سٹیچو آف لبرٹی کا اب یہاں کوئی کام نہیں رہا.
اطلاعات کے مطابق مجسمے کی نقل کو آنکھوں پر پٹی باندھ کر اس کے پیڈسٹل سے نیچے اتارا گیا، جسے پارک سے بھی ہٹا دیا گیا۔ بخچسرائی تقریباً ٣٠٠٠٠ کی کمیونٹی ہے، جو کریمیا کے سواستوپول اور سمفروپول شہروں کے درمیان وسط میں واقع ہے۔ چھوٹے پارک میں کریمیا کے آس پاس کے ٨٦ قابل ذکر تاریخی، ثقافتی اور تعمیراتی مقامات کی نقلیں مجسموں کی صورت میں موجود ہیں.