ہومانٹرنیشنلاسرائیل نے امریکہ سے اسمارٹ بم مانگ لیئے

اسرائیل نے امریکہ سے اسمارٹ بم مانگ لیئے

تل ایب (انٹرنیشنل ڈیسک)
اسرائیل نے امریکہ سے آئرن ڈوم سسٹم کے لیے اضافی اسمارٹ بم اور انٹرسیپٹر میزائلوں کی مانگ کی ہے- اطلاعات کے مطابق امریکی وزارت دفاع (پینٹاگون) نے اعلان کیا کہ اسرائیلی وزارت دفاع نے امریکہ سے درکار ہتھیاروں کی ابتدائی فہرست تیار کر لی ہے۔ اسمارٹ بموں کی درخواست کے ساتھ اسرائیلی حکومت غزہ پٹی کے رہائشی علاقوں پر شدید حملے کرنے اور فلسطینیوں کے گھروں کو نشانہ بنانے کا ارادہ رکھتی ہے-

دریں اثنا، فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے پیر کو اعلان کیا کہ ایف بی آئی کے پاس اسرائیل میں حماس کے حملوں سے امریکہ کو خطرے کی نشاندہی کرنے والی کوئی خاص اور قابل یقین معلومات نہیں ہے۔ وائٹ ہاؤس نے پیر کو علی الصبح اعلان کیا کہ مقبوضہ علاقوں میں کم از کم گیارہ امریکی ہلاک ہوئے ہیں اور یہ امریکی، ان اسرائیلیوں میں شامل ہیں کہ جنہیں حماس نے الاقصیٰ طوفان نامی کارروائی میں یرغمال بنایا تھا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں