ماسکو صداۓ روس
کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ روس فلسطینی اسرائیل جنگ کے دونوں فریقوں کے ساتھ روابط برقرار رکھتا ہے، اور صورت حال کی باریکی کو سمجھتا ہے ، یہ ہی وجہ ہے کہ روس اس جنگ کے تصفیے میں حصہ لے سکتا ہے۔
روس کے صدارتی ترجمان نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ کیا روس دوسرے ممالک کی پیروی کرتے ہوئے حماس کو ایک دہشت گرد تنظیم کے طور پر تسلیم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے؟
کہا کہ ہم اس تنازعہ کے دونوں فریقوں کے ساتھ اپنے روابط رکھتے ہیں۔
اس حوالے سے ترجمان روسی صدر نے کہا کہ اس تنازعہ کے دونوں طرف روسی شہری موجود ہیں، اور ہمارے لیے روسی شہریوں کی جان بچانا اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ماسکو صورتحال کا بغور جائزہ لے رہا ہے۔ پیسکوف کے مطابق روس ایک ایسے ملک کے طور پر اپنی پوزیشن برقرار رکھتا ہے جو تصفیہ اور فوری جنگ بندی کے عمل میں حصہ لینے کے لئے تیار ہے۔