ہومانٹرنیشنلسابق سوویت ریاستیں اسرائیل فلسطین جنگ بندی کی حمایت کرتی ہیں,...

سابق سوویت ریاستیں اسرائیل فلسطین جنگ بندی کی حمایت کرتی ہیں, روس

ماسکو (صداۓ روس)
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے صحافیوں کو بتایا کہ دولت مشترکہ کی آزاد ریاستوں (سی آئی ایس سابق سوویت ممالک) کے وزرائے خارجہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان مذاکرات اور جنگ بندی کے حق میں ہیں۔

انہوں نے سی آئی ایس کونسل آف وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد کہا کہ آج ہم نے اس مسئلے پر بات کی، ہم سی آئی ایس ممالک کے سربراہی اجلاس سے پہلے دیکھیں گے کہ آیا اس کی سرکاری پیشکش کے لیے مشترکہ موقف پر اتفاق کرنا ممکن ہو گا یا نہیں۔ تاہم سب ممالک کی ایک ہی رائے ہے۔ آج ہم نے ایک چھوٹے سے گروپ میں اس پر بحث کی کہ اس تنازعہ کو فوری طور پر روکنا، بین الاقوامی انسانی قانون کا احترام کرنا، دہشت گردانہ کارروائیوں کے کسی بھی واقعہ کو روکنے، طاقت کے اندھا دھند استعمال کو روکنے کی ضرورت ہے۔

روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمیں ایسے تمام واقعیات کی روک تھام کے لئے اقدامات کرنا ہوں گے جس سے اسرائیل اور فلسطین دونوں طرف کے عام شہری نقصان اٹھا رہے ہیں اور پہلے ہی اس کا شکار ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں